سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں مشتبہ ٹھکانوں پر شیلنگ‘ 2 شدت پسند ہلاک‘ متعدد زخمی،امن و امان کی خراب صورتحال ‘ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بنوں میں کرفیو نافذ

منگل 28 جنوری 2014 09:00

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں دو شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے‘ امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بنوں میں میرانشاہ روڈ پر غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کیخلاف فوجی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

میر علی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی گئی۔ شیلنگ کے دوران ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب امن و امان کی خراب صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بنوں میں میران شاہ روڈ پر غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بنوں کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کردی ہے جبکہ شہر میں پولیس کا گشت جاری ہے۔