ڈرون حملوں سے متعلق برطانوی عدالت نے پاکستانی شہری کی درخواست مسترد کر دی،حکومت کو امریکی ڈرون حملوں سے متعلق خفیہ معلومات ظاہر کرنے سے روک دیا گیا

منگل 28 جنوری 2014 08:57

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء) برطانوی عدالت نے پاکستانی شہری کی درخواست رد کرتے ہوئے حکومت کو امریکی ڈرون حملوں سے متعلق خفیہ معلومات کو ظاہر کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق پاکستانی قبائلی علاقے میں امریکی ڈرون طیاروں سے متاثرہ نور خان نے کچھ ماہ قبل برطانوی عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ برطانیہ پاکستان میں ڈرون حملوں کیلئے امریکا کو خفیہ معلومات فراہم کر رہا ہے جس کی بنیاد پر ڈرون حملے کئے جاتے ہیں۔

نور خان کا موقف تھا ڈرون حملوں کے ذریعے سیکڑوں پاکستانیوں کے قتل میں برطانیہ بھی برابر کا شریک ہے۔ نور خان نے ڈرون حملوں کی خفیہ معلومات تک رسائی کا مطالبہ بھی کیا تھا جسے برطانوی عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ سن دو ہزار گیارہ میں امریکی ڈرون حملے میں نور خان کو والد کی موت کا صدمہ اٹھانا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :