مذاکرات کے نام پر الزامات اور دھوکے کی سیاست نہ کی جائے، سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں،تحریک طالبان

منگل 28 جنوری 2014 08:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء)کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ایک بارپھر حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کو دوہراتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے نام پر الزامات اور دھوکے کی سیاست نہ کی جائے بلکہ سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے جاری ایک بیا ن میں کہا کہ قبائل پر جنگیں مسلط کی جاتی رہیں تو ملک خطرناک بحران سے دوچار ہوسکتا ہے،موجودہ حکومت نے بھی ماضی کی حکومتوں کی طرح مذاکرات کو سیاسی اور جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ بازاروں اور مساجد میں دھماکے اسلام دشمنوں کی کارروائیاں ہیں حکومت مذاکرات کی آڑ میں سیکورٹی فورسز کو کارروائیاں کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :