پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، عوام اور مسلح افواج پر دہشت گردوں کے حملوں کے ذکر پر وزیراعظم نواز شریف جذبات میں آگئے، پارلیمانی پارٹی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی حمایت کردی،دہشت گردی ختم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،جانیں دینے والے جوان ہمارے ہیرو ہیں،نوازشریف،صرف آئین کو تسلیم کرنے والوں سے ہی بات چیت کریں گے،ڈرون حملوں کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں،پارلیمانی پارٹی سے خطاب،کراچی میں آپریشن کے دوران سندھ حکومت کا تعاون مناسب حد تک حاصل نہیں، آپریشن کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم دونوں و فاقی حکومت کے کان بھرتے رہتے ہیں، عوام اور تاجر برادری نے اس آپریشن کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اسے جاری رہنا چاہیے،وزیر داخلہ کی اجلاس کو بریفنگ
منگل 28 جنوری 2014 08:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی حمایت کردی ہے اوروزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ طالبان کے خلاف فوجی کارروائی کرنے والوں کو پذیرائی ملی ہے جبکہ مذاکرات کی سیاست کرنے والوں کو خاموشی کا سامنا ہے،قربانیاں دینے والے جوان ہمارے ہیرو ہیں،ڈرون حملوں کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں،ہمارے مضبوط موقف کے باعث سات ماہ میں صرف 14ڈرون حملے ہوئے جبکہ گزشتہ سال 80سے 90حملے ہوئے تھے،ارکان پارلیمنٹ کی رائے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں ضروری ہے۔
پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء اور اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ شریک ہوئے، اس موقع پر ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال اور طالبان سے مذاکراتی عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ قانون کی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیح ہے لیکن ملک کو سیکورٹی کے شدید خطرات لاحق ہیں، انہوں نے مشکل ترین حالات میں ملک کا اقتدار سنبھالا ہے، 14سال سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آئین کو تسلیم کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے، اپنی جانیں قربان کرنے والے پاک فوج کے جوان ہمارے ہیرو ہیں اور ان کا خون ضائع نہیں جائے گا، سیکورٹی فورسز اور عوام پر حملے کرنے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں اور حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ نسلوں کو محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے اس مقصد کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ملک میں امن و امان اور استحکام کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے خلاف فوری کارروائی کرنے والوں کو پذیرائی ملی ہے جبکہ مذاکراتی عمل کی سیاست کرنے والوں کو خاموشی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کو تسلیم کرنے والوں کے ساتھ ہی بات چیت ہوگی، ڈرون حملوں کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔ہمارے مضبوط موقف کے باعث سات ماہ میں صرف 14ڈرون حملے ہوئے جبکہ گزشتہ سال 80سے 90حملے ہوئے تھے۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شرکا کو کراچی سمیت ملک بھر میں امن و امان کی صورت حال اور طالبان سے ممکنہ مذاکراتی رابطوں پر تفصیلی بریفنگ دی جس کے بعد پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے مذاکرات یا آپریشن کے حوالے سے رائے پوچھی گئی تو چند ارکان کے علاوہ وہاں موجود اکثریت نے آپریشن کے حق میں رائے دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیح ہے لیکن ملک کو سیکورٹی کے شدید خطرات لاحق ہیں، انہوں نے مشکل ترین حالات میں ملک کا اقتدار سنبھالا ہے، 14سال سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئین کو تسلیم کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے تاہم سیکورٹی فورسز اور عوام پر حملے کرنے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں اور حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے گی۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان فوج اور عوام پر حملے کرنے والے اسلام اور ملک کے دشمن ہیں، مذاکرات اور بات چیت صرف ہتھیار پھینکنے والوں اور آئین پاکستان تسلیم کرنے والوں سے ہی ہونگے۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان فوج اور عوام پر حملے کرنے والے ملک اور اسلام کے دشمن ہیں، قانون کی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیح ہے، مذاکرات صرف ان لوگوں سے کیے جائیں گے، جو آئین پاکستان کو تسلیم کریں گے اور ہتھیار پھینکیں گے۔وزیراعظم نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے گی، ملک کو اس وقت شدید سیکورٹی خطرات کا سامنا ہے، ملکی آئین کو تسلیم کرنے والوں کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔وزیراعظم نے اراکین کو کالعدم طالبان سے مذاکرات یا آپریشن کے حوالے سے اعتماد میں لیا،اجلاس میں تمام وفاقی وزراء ،اراکین قومی اسمبلی شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے آج قومی اسمبلی میں اہم اعلان متوقع ہے، جس میں وزیراعظم دہشت گردی کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں گے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کالعدم طالبان سے مذاکرات یا آپریشن کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، جب کہ پارلیمنٹ کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف متفقہ قرارداد بھی منظور کئے جانے کا امکان ہے۔جلاس میں وزیر داخلہ چودھری نثار نے ملک کی سیکورٹی کی صورتحال پر جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی اقتصادی صورتحال پر بریفنگ دی،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں طالبان کیخلاف فوری کارروائی کی بات کرنیوالے اراکین کو کافی پذیرائی ملی۔ چند اراکین نے طالبان سے مذاکرات کی حمایت لیکن تاہم اس تجویز پر اجلاس کے اکثر شرکاء خاموش رہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔دہشتگردی و شدت پسندی کے خاتمے کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتاانہوں نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام یقینی بنانے کیلیے ہر ممکن کوشش کرینگے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوجی جوان شہید ہو رہے ہیں،،، یہ فوجی جوان ہمارے ہیرو ہیں ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عوام اور مسلح افواج پر دہشت گردوں کے حملوں کے ذکر پر وزیراعظم نواز شریف جذبات میں آگئے‘ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن کے دوران سندھ حکومت کا تعاون مناسب حد تک حاصل نہیں اور اس آپریشن کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم دونوں و فاقی حکومت کے کان بھرتے رہتے ہیں جبکہ عوام اور تاجر برادری نے اس آپریشن کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اسے جاری رہنا چاہیے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی صدارت میں پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے دوران اندرونی ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے طالبان کے ساتھ مذاکرات اور کراچی آپریشن کے بارے میں اہم انکشافات کئے ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے کئی گروپوں سے رابطہ ہوگیا تھا اور حکیم الله محسود نے بھی سات رکنی حکومتی ٹیم سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے خود اس حوالے سے ایک سمھجوتے پر دستخط بھی کئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ حکیم الله محسود مذاکرات کیلئے رابطوں سے قبل اپنی گاڑی اور گھر استعمال نہیں کرتا تھا اور اعتماد کی فضا بحال ہونے کے بعد اس نے گھر آنا شروع کیا تھا جہاں وہ ڈرون حملے کا نشانہ بنا۔ چوہدری نثار نے بتایا کہ طالبان کی طرف سے ایک بار پھر مذاکرات کا پیغام ملا ہے جس پر غور ہونا چاہیے ان کا کہنا تھاکہ عمران خان اور منور حسن ملاقاتوں اور اجلاسوں میں اطمینان کا اظہار کرتے ہیں لیکن باہر آکر میڈیا پر کچھ اور بیانات دینا شروع کردیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے بریفنگ کے دوران جب عوام اور سکیورٹی فورسز پر حملوں کا ذکر کیا تو وزیراعظم جذبات میں آگئے اور ان کا کہنا تھا کہ عوام اور فورسز پر حملے کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ کراچی آپریشن کے حوالے سے وزیر داخلہ نے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کا بھانڈا پھوڑ دیا ان کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت آپریشن کو سنجیدہ نہیں لے رہی جو افسران بھی مجرموں پر ہاتھ ڈالنے لگتے ہیں انہیں تنگ کیا جاتا ہے یا تبادلہ کیا جاتا ہے حتیٰ کہ خود وزیراعظم نے بھی مداخلت کی ہے۔ تو پھر معاملات بہتر ہوئے۔ ان کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی دونوں وفاقی حکومت کے کان بھرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اندرون خانہ دونوں آپریشن میں تعاون نہیں کررہے جبکہ کراچی کے عوام اور تاجر برادری آپریشن کے حق میں ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ روشنیوں کے شہر میں پائیدار امن اور استحکام تک مجرموں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 28 جنوری 2014 کی مزید خبریں
-
آئی سی سی کومٹھی میں کرنے سے متعلق رائے شماری موخرہونیکاامکان، بورڈ میٹنگ میں بحث و مباحثے کے بعد فیصلوں کی توثیق آج اور کل بدھ کو لی جائے گی
-
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف کیس میں حکومت بیک فٹ پر چلی گئی ،درخواست واپس لینے یا مزید دلائل دینے کے لئے حکومت کے وکیل عاصمہ جہانگیر نے حکومت سے مزید مشاورت کے لئے جمعہ تک کا وقت دینے کی استدعا ... مزید
-
تعلیم اورہنرمندافرادی قوت قوم کاسرمایہ ہے ،ممنون حسین ،سرکاری اورنجی ادارے منڈی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کاروبارسے متعلق تعلیم میں ضروری تبدیلیاں لائیں ،صدرمملکت کاڈینزاورڈائریکٹرزکی کانفرنس ... مزید
-
سابق حکومت ارکان کو فنڈز سے نوازتی رہی اور خزانہ خالی ہو گیا،نوازشریف،وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کو فنڈز کے حوالے سے لال جھنڈی دکھادی،ارکان منصوبے جمع کراتے رہیں جہاں ضروری سمجھا فنڈز فراہم کردیں ... مزید
-
قومی اسمبلی میں ملک میں صحافیوں پر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں ، آئے روز صحافیوں کی شہادت ، ایف آئی آر درج نہ ہونے پر صحافیوں کا بائیکاٹ، ایوان سے واک آؤٹ کرگئے ، وزیر اطلاعات نے منالیا ، دہشت گردی ... مزید
-
حکومت کمزور ہے اور نہ ہی مجبور،عبدالقادر بلوچ،اپنے لوگوں کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں چاہتے لیکن جو طاقت استعمال کرے گا،اس کا جواب دیں گے ،وفاقی وزیر
-
لاہور، اداکارہ میرا کی گاڑی پر حملہ، شیشے توڑ دئیے گئے
-
علامہ ساجد نقوی مولانا فضل الرحمان اور سمیع الحق کو قریب لانے کیلئے متحرک ہوگئے،وہ جلد دونوں رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ،قریبی ذرائع، مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل کئے جاسکتے ہیں، طالبان سے مذاکرات ... مزید
-
اسلام آباد‘ وزارت خزانہ کی مالی سال 2014-15 ء کی تیاری کیلئے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں سے اخراجات کی تفصیلات طلب،وزارتوں کو تفصیلات 15 فروری تک فراہم کرنے کی ہدایت
-
ہنگو‘ بم د ھماکہ میں شہید ہونے والے چھ بچوں کو سپرد خاک کردیا گیا‘ شہر کی فضا سوگوار
-
کابینہ کی ا قتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ( منگل ) کو ہوگا ، لاکھڑا کول پاور پلانٹ کی نجکاری کی منظوری دیئے جانے کا امکان، ا جلاس میں پی ٹی آئی ، سول ایوی ایشن کے معاملات زیر بحث آئینگے
-
خنجراب تا گوادر اقتصادی راہداری اور لاہور تا کراچی موٹروے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار، وزیر اعظم کو(آج) تفصیلی بریفنگ دی جائے گی
-
ان لین ریلوے کراسنگ کی روک تھام ، ریلوے حادثات کو کم کرنے میں صوبہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبے مکمل تعاون نہیں کررہے، تعاون کریں تو ریلوے حادثات میں کمی واقع ہوسکتی ہے، خواجہ سعد رفیق
-
اسلام آباد،قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کی عدم شرکت پر اپوزیشن جماعتوں کا ایوان سے واک آؤٹ
-
الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار ،سپریم کورٹ نے پی کے 54 مانسہرہ سے (ن) لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ضیاء الرحمن کی رکنیت بحال کر دی
-
ڈیفینس آف ہیومن رائٹس کا تحفظ پاکستان آرڈینینس اور تحفظ پاکستان (ترمیمی) آرڈینینس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،، ڈی چوک سے پا رلیمنٹ ہاؤ س تک مارچ ،پارلیمنٹ ہاؤ س کے داخلی دروازہ پر، دھرنا، راستہ بند ... مزید
-
نواب شاہ‘وین حادثے میں جاں بحق بچوں کاسکول 12 دن بعد کھل گیا
-
اسلام آباد ہائیکورٹ سی این جی بندش کیس سما عت ،آئین کے مطابق ہمیں کاروبار کرنے کیلئے پاکستان میں قانونی تحفظ حاصل ہے، حکو مت ہمارے کاروبار کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، وکیل قمر افضل کے عدا لت میں ... مزید
-
افغان سکیورٹی اہلکار کی فائرنگ،5ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
-
ہمارے ڈرو ن طیاروں نے متعدد بار امریکی جہازوں کو خلیج فارس میں دیکھا ، ان کی تصاویر بنائیں ، ایرانی نیوی کمانڈر
-
شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان عبوری حکومت پر مذاکرات کا آغاز ہوگیا
-
یوکرائن،وزیرانصاف کی طرف سے ایمرجنسی کی دھمکی
-
تھائی لینڈ، حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے، اپوزیشن رہنما
-
لیبیا کے ملیشیا کمانڈر کو مصر میں رہا کر دیا گیا
-
مصر ،پارلیمانی سے قبل صدارتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ
-
صومالیہ میں الشباب کے رہنما کے خلاف امریکی ڈرون حملہ
-
تیونس کی پارلیمان میں نئے آئین کی حتمی منظوری
-
نیپالی جماعتوں کو حکومت سازی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت
-
گریمی ایوارڈز، ’ڈافٹ پنک‘ اور ’لورڈے‘ نے میلہ لْوٹ لیا
-
عراقی فوج کے فلوجہ طیاروں، توپخانے سے حملے
-
مصری فوج کے سربراہ کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ،صدارتی انتخاب میں امیدوار بننے کا امکان بڑھ گئی
-
پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، عوام اور مسلح افواج پر دہشت گردوں کے حملوں کے ذکر پر وزیراعظم نواز شریف جذبات میں آگئے، پارلیمانی پارٹی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی حمایت کردی،دہشت ... مزید
-
تین سال بعد پاک امریکہ سٹریٹجک مذاکرات شروع ہوگئے ،پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کوحقیقی پارٹنرشپ میں بدلنے کیلئے کام کرنے کوتیارہے ،سرتاج عزیز، افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلاء کے بعدپاکستان ... مزید
-
غداری کیس،مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر استغاثہ کی جانب سے مبہم اور غیر تسلی بخش قرا ر ، تحریری اعتراضات جمع کرادئیے گئے ، سابق صدر عدالتی کاروائی سے بچنے کیلئے ہسپتال میں ٹھہرے ہوئے ہیں،میڈیکل رپورٹ ... مزید
-
سپریم کورٹ کا مالاکنڈ سے فوج کے ذریعے اٹھائے گئے 35 لاپتہ افراد کی 48 گھنٹے میں بازیابی اور عدالت میں پیش کرنے کا حکم،عدالت نے کمیشن کی رپورٹ تک مقدمے کی سماعت ملتوی کرنے کی وفاق کی استدعاء بھی مسترد ... مزید
-
مذاکرات کے نام پر الزامات اور دھوکے کی سیاست نہ کی جائے، سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں،تحریک طالبان
-
حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بجائے آپریشن کی طرف جارہی ہے، عمران خان،عوام خوف وہراس کی کیفیت میں مبتلا ہے ، شدت پسندوں کی غیر ملکی عناصر کیلئے مذاکرات انتہائی ضروری ہیں ، وزیراعظم حکومت کے سربراہ ... مزید
-
قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا وزیراعظم کے ایوان میں نہ آنے پر شدید برہمی کا اظہار،وزیر داخلہ نے پر جوش تقریر سے اپوزیشن کو رام کرلیا،طالبان سے مذاکرات پر حکومت غیر سنجیدہ ہے‘ پوری قوم وزیراعظم کی جانب ... مزید
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کا صوبے میں مارچ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان،اپوزیشن جماعتوں نے ایک ہی پلیٹ فارم سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا
-
پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ق) اور عوامی نیشنل پارٹی کا قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے اور حکومت کو قومی اسمبلی میں بھرپور ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ،تحفظ پاکستان قانون ایکٹ کی صورت میں ... مزید
-
پاکستان تحریک انصاف کا این اے 69خوشاب کے ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ،حلقے کے انتخابی نتائج روک کر انگوٹھے کے نشانوں سے دوبارہ گنتی ... مزید
-
حکومت طالبان سے مذاکرات میں گو مگو کا شکار ہے اور اپوزیشن حکومت فرینڈلی ہے، شیخ رشید،طالبان سے مذاکرات کئے گئے تو شہداء کے خون سے غداری ہوگی،فاروق ستار،حکومت کے پاس تمام اطلاعات ہیں،انتظار کئے ... مزید
-
طالبان کے لئے نرم گوشہ رکھنے والوں کی باز پرس ہونی چاہیے‘ پرویز رشید،شدت پسندوں کے خلاف کھل کر بولنا ہوگا‘ دہشت گردوں کے خلاف عوام اور حکومت کو متحد ہونا ہوگا‘ وفاقی وزیر کی صحافیوں سے گفتگو
-
چناری‘ سری نگر مظفر آباد دو طرفہ تجارتی تنازعہ کے حل کیلئے ہونے والی میٹنگ بغیر نتیجہ ختم،بھارتی حکام نے مسئلے کے حل کیلئے پاکستانی حکام سے جمعرات تک کیلئے مہلت مانگ لی، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ... مزید
-
وفا ق پن بجلی کی مد میں تمام بقایات جات، مالاکنڈ ڈویژن میں دہشتگردی کے نقصان کے ازالے کی مد میں 86ارب روپے کی فوری ادائیگی کرے،پرویز خٹک،صوبہ بھر میں دہشتگردی کی مد میں نقصانات کو تخمینے کی مطابق ... مزید
-
ڈرون حملوں سے متعلق برطانوی عدالت نے پاکستانی شہری کی درخواست مسترد کر دی،حکومت کو امریکی ڈرون حملوں سے متعلق خفیہ معلومات ظاہر کرنے سے روک دیا گیا
-
گلگت بلتستان میں طالبان کی جانب سے سیاحوں پر حملے کئے جاسکتے ہیں،وزارت داخلہ کا انتباہ،طالبان کی جانب سے کسی مخصوص خطرے کا علم نہیں،تاہم معمول کے مطابق سیکورٹی سخت ہے،ڈپٹی پولیس چیف گلگت بلتستان
-
45دنوں میں گردشی قرضہ ختم کیا، صوابدیدی فنڈز کے خاتمے سے 40 ارب کی بچت ہوئی،اسحاق ڈار، حکومتی اقدامات سے بجٹ خسارہ 8.8 سے کم ہوکر8.2 فیصد رہ گیا،پارلیمانی پارٹی کو بریفنگ
-
سال 2012-13ء سے اب تک ملک میں یو ایس ایڈ ، یونیسف اور جائیکا کی جانب سے 211.68 ملین امریکی ڈالر کی امداد موصول ہوئی ہے ، رانا محمد افضل، گرے ٹریفکنگ میں 40فیصد اضافہ ہوگیا ہے، مریم اورنگزیب، ہم ایڈ نہیں ٹریڈ ... مزید
-
حکومت ملک کو سماجی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ایک جامع اصلاحی ایجنڈا پر عمل کررہی ہے ،احسن اقبال،اس سلسلے میں بلوچستان کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے ،وفاقی وزیر کا مشاورتی ورکشاپ 2025ء اور ساتویں ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.