مشرف کیس کے حوالے سے میں نے کبھی یہ نہیں کہ خفیہ ادارے مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں، اکرم شیخ ، سابق صدر کے ملازمین اور ان کے کرائے کے سپاہی مجھے اور میری فیملی کو دھمکیاں دے رہے ہیں،میری کسی سے کوئی ذاتی رنجش نہیں مجھے مشرف کے انہی کی فکر ہے جو مشرف کے تابعدار ہیں ، مشرف کو مسلح افواج کے کارڈیالوجی ہسپتال کے پیچھے چھپنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،انٹرویو

پیر 27 جنوری 2014 08:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جنوری۔2014ء )معروف قانون دان و غداری کیس میں حکومت کے وکیل اکرم شیخ نے کہاکہ پرویز مشرف کیس کے حوالے سے میں نے کبھی یہ نہیں کہ خفیہ ادارے مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں بلکہ سابق صدر پرویز مشرف کے ملازمین اور ان کے کرائے کے سپاہی مجھے اور میری فیملی کو دھمکیاں دے رہے ہیں،میری کسی سے کوئی ذاتی رنجش نہیں ہے مجھے مشرف کے انہی کی فکر ہے جو مشرف کے تابعدار ہیں ،پرویزمشرف کو مسلح افواج کے کارڈیالوجی ہسپتال کے پیچھے چھپنے سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹر ویو کے دوران کیا ۔ اکرم شیخ نے کہا کہ سینئر ریٹائرڈ جرنیل جو کبھی پاک فوج میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں لیکن اب وہ اس ادارے کی مزیدنمائدگی نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 244کے مطابق فوج کا سیاست میں کو ئی کردار نہیں ہے مشرف کو امید ہے فوج کو غداری کے مقدمے میں گھسیٹ لیں گے جو بغاوت کے برابر بات ہوئی جو ایک علیحدہ جرم ہے اصل میں فوج کو حکومت کے خلاف اقدام اٹھانے اکسارہے ہیں انہوں نے کہا کہ مشرف نے ہارٹ اٹیک کی جھوٹی خبر دی ہے کیونکہ ہمارے پاس ان کے خلاف بہت ثبوت ہیں جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ ان سے کہا تھا کہ دیگر ملوث افراد کے نام لیں جس پر خاموش رہے ۔