حکومت پاکستان کا دنیا بھر میں قائم سفارتخانوں سے پریس اور کمیونٹی ویلفیئر کے شعبے بند کرنے کا فیصلہ ،ملائیشیا سمیت بیرون ممالک قائم سفارتخانوں کو لیٹر جاری ، 28فروری تک دفتر خارجہ رپورٹ کرنے کے احکامات

پیر 27 جنوری 2014 08:32

کوالا لمپور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جنوری۔2014ء)حکومت پاکستان نے دنیا بھر میں قائم اپنے سفارتخانوں سے پریس اور کمیونٹی ویلفیئر کے شعبے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، ملائشیا سمیت بیرون ممالک قائم سفارتخانوں کو لیٹر جاری کر دئیے گئے، 28فروری2014کو پاکستان دفتر خارجہ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری، کمیونٹی ویلفیئر سیکشن کے خاتمہ سے بے بس و مجبور تارکین وطن کو سخت مشکلات درپیش ہونگی، کمیونٹی ویلفیئر سیکشن کا خاتمہ نہیں ہوا، حکومتی عہدیدار کا دعویٰ، باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے 28فروری 2014سے بیرون ممالک تمام پاکستانی سفارتخانوں سے کمیونٹی ویلفیئر اور پریس سیکشنز بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہوئے دفتر خارجہ نے اپنے تمام سفارتخانوں کو باقاعدہ لیٹر جاری کر دئیے ہیں اور متعلقہ آفیسرز کو 28فروری کو دفتر خارجہ رپورٹ کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے، اس سلسلہ میں ملائشیا میں پاکستانی سفارتخانے کے پریس اتاشی حامد رضا خان نے ملائشیا میں موجود چھچھ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے چیئرمین نثار علی خان کے استفسار پر پریس سیکشن بند کرنے کی تصدیق کی تاہم کمیونٹی ویلفیئر سیکشن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس کی خدمات جاری رہیں گی، ادھر اسلام آباد میں موجود اعلیٰ حکومتی عہدیدار سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں بتایا کہ پریس سیکشن کی طرح کمیونٹی ویلفیئر سیکشن بھی بند کرنے پر غور کیا گیا تھا تاہم وزیر اعظم نے تارکین وطن کی مشکلات کے احساس کے پیش نظر اس کی منظوری نہیں دی ہے۔

متعلقہ عنوان :