طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائیں گے چاہے بمباری اور ڈرون حملوں کا سہارا ہی کیوں نہ لینا پڑے، نوازشریف،مسلم لیگ (ن) میں جو ”این“ موجود ہے وہ Negotiations(مذاکرات) کیلئے ہے ،انٹرویو

پیر 27 جنوری 2014 08:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جنوری۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات ہماری اولین ترجیح ہے اور طالبان کو ہم مذاکرات کی میز پر لائیں گے چاہے اس کیلئے بمباری اور ڈرون حملوں کا سہارا ہی کیوں نہ لینا پڑے۔ ایک جریدے کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم طالبان سے مذاکرات کا عزم رکھتے ہیں۔ میری جماعت مسلم لیگ (ن) تحریک انصاف جیسی نہیں ہے جو صرف ایک ہی راگ الاپتی رہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں جو ”این“ موجود ہے وہ Negotiations(مذاکرات) کیلئے ہے اسلئے اسے ہم نے ساتھ لگا رکھا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ایسے وقت میں جبکہ فوج کارروائی کررہی ہے اور طالبان مر رہے ہیں تو بات چیت کس کیساتھ ہوگی؟ تو انہوں نے کہا کہ ہم نے بار بار سنا ہے کہ طالبان مذاکرات نہیں کرنا چاہتے ہمیں بھی اس میں کوئی دلچسپی نہیں کہ طالبان مذاکرات چاہتے ہیں یا نہیں۔ ہم انہیں بات کرنے پر مجبور کردیں گے۔ اس کیلئے ہمیں فوجی کارروائی کرنا پڑے یا بمباری ہم سب کچھ کریں گے۔ میرا تو خیال یہ ہے کہ میں خود صدر اوباما سے رابطہ کرکے اہداف پر کارروائی کرواؤں۔