تحریک طالبان جنگ بندی کر کے ہتھیار ڈال دے اور اسلامی نظام کی دعوت وتبلیغ کا سہارا لے، سید علی گیلانی ،بھارت نے شیعہ ،سنی فسادات کی آڑ میں بلوچستان،کراچی سمیت دیگر مقامات پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، پاکستانی عوام کے نام کھلا خط

اتوار 26 جنوری 2014 08:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جنوری۔2013ء)آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا کہ تحریک طالبان جنگ بندی کر کے ہتھیار ڈال دے اور اسلامی نظام کی دعوت و تبلیغ کا سہارا لے۔بھارت نے شیعہ اور سنی فسادات کی آڑ میں بلوچستان ،کراچی سمیت دیگر مقامات پر دہشت گردی کارروائیوں میں ملوث ہے ۔پاکستان بھارت سے تعلقات کی بھیک مانگنے کے بجائے تحریک آزادی کی حمایت کریں اور پاکستان تقسیم ہند کی بنیادوں کی رو سے جموں و کشمیر کا خطہ پاکستان کا حصہ بننے جارہا تھا ۔

عالمی سطح کی گہری سازش ہے ۔گزشتہ 66 سال گزر گئے ۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کی غالب اکثریت نے عظیم اور بے مثال قربانیاں دی ہیں ں۔سرینگر سے سید علی گیلانی کا پاکستان قوم کے نام کھلا خط میں انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کے اندر جنگ بندی کر کے ہتھیار ڈال دیں اور اسلامی نظام کے کھلے عام دعوت و تبلیغ کا سہارا لے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی اور بلوچستان میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے ۔

شیعہ اور سنی کے نام پر فسادات نے پورے ملک کو داؤ پر لگا دیا ۔اب تک کسی بھی حکومت نے قتل عام کو روکنے کا کوئی موثر اقدام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان حاصل کرنے کے لئے 25 لاکھ افراد نے قربانی دی جبکہ پاکستان کے حکمرانوں اور سیاسی قیادت نے66 سال کے طویل عرصہ میں پاکستان کو ان بنیادوں پر تعمیر کرنے کی طرف توجہ مبذول کیوں نہ کی اس کی بنیادی وجہ پاکستان کے حکمران ذہنی اور فکری لحاظ سے مغربی تہذیب کے دلدادہ اور پیروکار تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا معاشرہ بگڑ چکا ہے ۔شراب ،منشیات ،اخلاقی بے راہ روی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان پر گوپ اور اس کے افراد مشکل صورت میں بڑے دیانتدار اور اسلام پسند نظر آتے ہیں مگر جو سرزمین پاکستان میں جو کچھ ہوا ہے افسوسناک ہے ۔جہاں قتل و غارت کے بجائے دینی اور اسلامی لٹریچر گھر گھر پہنچانے کی کوشش کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مشکوک افراد کو گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کر دیئے جہاں پر گوانتاناموبے جیسے قید خانوں میں پھینک دیا گیا جہاں انہیں شرمناک اور انسانیت سوزمظالم کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے تعلقات کی بھیگ مانگنے کی بجائے تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کریں ۔حکومتا ور 19 کروڑ عوام جموں و کشمیر کے عوام اور مظلوم عوام کی پشت پنائی کرے ۔انہوں نے کہا کہ پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا آغاز قاضی حسین احمد(مرحوم) نے کیا تھا اس بار بھی میری پاکستانی قوم سے اپیل ہے کہ وہ پانچ فروری کو جوش وخروش سے منائے اور اپنا کشمیری ہونے کا حق اور ساتھ رہنے کا حق ادا کرے۔