پاکستان کیساتھ تشدد سے پاک ماحول میں تجارت کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں‘ بھارت،تجارت اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے‘ سجاتا سنگھ

اتوار 26 جنوری 2014 08:45

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جنوری۔2013ء) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ تشدد سے پاک ماحول میں تجارت کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں تاہم تجارت اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کیمطابق سیکرٹری خارجہ سجاتا سنگھ نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے ہرممکن سطح پر تیار ہے لیکن اس کیلئے بھی مناسب ماحول کی ضرورت ہے جس میں تشدد اور کشیدگی نہ ہو۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کیساتھ رشتے مزید فروغ پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی تعلقات کے فروغ میں سب سے بڑی رکاوٹ پرتشدد واقعات ہیں کیونکہ ایسے واقعات سے صورتحال کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہ اکہ دونوں ممالک کو اقتصادی ایجنڈا ترتیب دینا ہوگا اور باہمی تجارت کے فروغ کیلئے نیک نیتی سے آگے بڑھنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :