وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 10فروری کو طلب کرلیا ،میاں نواز شریف اجلاس کی صدارت کرینگے ، چاروں وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہونگے ، ملک میں مردم شماری ، نجکاری کی سمری پیش کرنے سمیت اہم فیصلے زیر غور آئینگے

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 10فروری کو طلب کرلیا ، اجلاس میں اہم فیصلے زیر غور آئینگے میڈیا رپورٹس کے مطابق 10فروری کو ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کرینگے اجلاس میں ملک میں نئی مردم شماری کرانے کی بھی تجویز زیر غور آئے گی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوں گے حکومت کونسل سے نجکاری کی سمری پیش کرنے کے ساتھ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کو منتقل کی جانیوالی وزارتوں کے ملازمین کی منتقلی اور ان کی تنخواہوں سے متعلق بھی غور کیا جائے گا ۔