امن وامان کی خراب صورتحال ، آئی ایم ایف کا سہ ماہی جائزہ کیلئے پاکستان آنے سے انکار ،پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے باعث آنا ممکن نہیں ، سہ ماہی جائزہ کسی اور ملک میں کیا جائے گا ،پاکستانی حکام سے جامع مذاکرات سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کی صورت میں فروری میں ہونگے جس کیلئے پرعزم ہیں ، نائب ترجمان آئی ایم ایف

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء) امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث عالمی مالیاتی فنڈز ( آئی ایم ایف ) نے دوسری سہ ماہی کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا ، سہ ماہی کا جائزہ کسی اور ملک میں کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کے نائب ترجمان ولیم مرے کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان میں دوسری سہ ماہی کا جائزہ لینے کیلئے آئندہ ہفتے پاکستان آنا تھا تاہم پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات اور امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث پاکستان آنا ممکن نہیں ہے ۔

دوسری سہ ماہی کے جائزہ سے متعلق پاکستان کے ساتھ بات چیت کسی دوسرے ملک میں ہوگی تاہم اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا کہ بات چیت کیلئے کون سے ملک کا انتخاب کیا جائے ۔ نائب ترجمان کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ جامع مذاکرات امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے پر فروری میں ہونگے اور پاکستان میں اس پروگرام کیلئے پرعزم ہیں ۔