سری نگر مظفرآباددوطرفہ تجارت آر پار حکام کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، بھارتی حکام اپنے حکام پر بضد ،مسئلہ حل ہونے کے بجائے سنگین صورت حال اختیار کر گیا ، ایک ارب سے زائد کی مالیت کی ہیروئین برآمدگی کا تنازعہ حل نہ ہو سکا

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:46

چناری(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء)سری نگر مظفرآباددوطرفہ تجارت آر پار حکام کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھارتی حکام اپنے حکام پر بضد مسئلہ حل ہونے کے بجائے سنگین صورت حال اختیار کر گیا تفصیلات کے مطابق آٹھ روز قبل سری نگر مظفرآباد دوطرفہ تجارت کے ذریعے مظفرآباد سے جانے والے ٹرک سے بھارتی حکام کے مطابق ایک ارب سے زائد کی مالیت کی ہیروئین برآمدگی کا تنازعہ حل نہ ہو سکا بھارتی حکام نے آٹھویں روز بھی پاک بھارت کے درمیان ہونے والے معائدے کو ردی کی ٹوکری کی نذرکرتے ہوئے آزاد کشمیر سے جانے والے 49ٹرک واپس کرنے سے انکار کر دیا ٹی ایف او چکوٹھی کراسنگ پوائینٹ اور مقبوضہ کشمیر اوڑی کے ٹی ایف او شوکت حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں آزاد کشمیر کے ٹی ایف او بشارت اقبال نے بھارتی حکام پر واضع کیا کہ پاک بھارت ہونے والے معائدے (SOP) کے مطابق کوئی بھی ملک کسی بھی ملک کا ٹرک اورڈرائیور نہیں روک سکتے بھارتی حکام معائدے کی پاسداری کرتے ہوئے 49ٹرک اور ڈرائیور ہمارے حوالے کریں اگر کسی ٹرک سے منشیات کی برآمدگی کی کوئی شکائیت ہے تو اس کے ثبوت بھی فراہم کیئے جائیں تا کہ آزاد کشمیرپولیس کی ہراست میں رکھے گئے تاجر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکی بھارتی حکام نے آٹھ روز گزرنے کے بعد بھی ہیروئین برآمدگی کے ثبوت فراہم کرنے کے بجائے لعت و لعل سے کام لے رہے ہیں مقبوضہ کشمیر کے ٹی ایف او شوکت حسین نے ایک بار پھر ٹرک اور ہیروئن کے ثبوت فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات برآمد ہونے والے ٹرک اور ڈرائیور کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا جائے گا بھارتی حکام کی جانب سے پاک بھارت تجارتی معائدے کی خلاف ورزی اور ہٹ دھرمی کے باعث 76ٹرک ،ان کے ڈرائیورسری نگر مظفرآباد بس سروس کے 55مسافربھی آر پار پھنس کر رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹرک ڈرائیوروں ،مسافروں اور ان کے اہلخانہ کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ایل او سی ٹریڈ یونین آزادکشمیر کے سینیر نائب صدر اعجاز احمد میر نے حکومت پاکستان بالخصوص وزیر اعظم پاکستان اور مشیر خارجہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے سفارتی کوششیں تیز کریں آٹھ روز سے پیدا ہونے والے اس تنازعے کے باعث ٹرک ڈرائیوروں ،مسافروں کے ساتھ ساتھ آر پار کے تاجر وں کو بھی شدید پریشانیوں کا سامنا ہے دونوں اطراف کے تاجروں کے کروڑوں روپے آر پار پھنس کر رہ گئے ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :