مولانا سمیع الحق کو طالبان کیساتھ روابط بڑھانے کیلئے ڈاکیے کا کردا ادا کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا‘رانا ثناء اللہ

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والی انجیوگرافی سے روزانہ ہزاروں افراد تشخیص کے بعد صحتیاب ہو رہے ہیں،مشرف کا بیرون ملک ایجنیو گرافی کرانے کا فیصلہ عدلیہ کا اختیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق کو طالبان کیساتھ روابط بڑھانے کیلئے ڈاکیے کا کردا ادا کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف سے متعلق میڈیکل بورڈ نے جو رپورٹ پیش کی ہے اس پر فیصلہ عدالت کو کرنا ہے کہ ان کی ایجنیو گرافی ملک یا بیرون ملک کروائی جائے،لیکن پاکستان میں بھی روزانہ سینکڑوں مریض اینجیو گرافی کرا رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد مولانا سمیع الحق نے خود بیان دیا تھا کہ انہیں طالبان سے مذاکرات کیلئے کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا،وہ ڈاکیے کا کام سرانجام دینگے۔وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے،ہتھیار پھینکنے والوں کیساتھ مذاکرات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :