ہماری کوششوں کو غیر سنجیدہ قرار دینے والے خود سنجیدہ نہیں ‘مذاکرات حکومت کی خواہش ہے تو سنجیدگی دکھائے ‘تحریک طالبان

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان نے کہا ہے کہ ہماری کوششوں کو غیر سنجیدہ قرار دینے والے خود سنجیدہ نہیں مذاکرات حکومت کی خواہش ہے تو سنجیدگی دکھائے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد الله شاہد نے کہا کہ اگر حکومت کی خواہش طالبان سے مذاکرات کرنے کی ہے تو پھر سنجیدگی دکھائے ہمیں دھمکیوں سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا حکومت ایک طرف طالبان پر مذاکرات سے انکار کا الزام لگا رہی ہے اور دوسری جانب آپریشن کی دھمکیاں دی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور مولانا سمیع الحق نے اس معاملے میں کوشش کرنا چاہی لیکن یہ دونوں حکومت سے مایوس ہوکر غیر سنجیدگی کا رونا رو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ منور حسن ‘ عمران خان اور مولانا فضل الرحمن حکومتی رویے پر حیران اور پریشان ہیں آل پارٹیز کانفرنس میں مینڈیٹ کس چیز کا لیا گیا اور عملاً کیا ہونے جارہا ہے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی حکومتی خواہش ہے تو اس کے لئے بہتر ماحول فراہم کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :