امریکی وزیر دفاع نے پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں پینتیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کے بقایاجات کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے،رچرڈ اولسن ، یہ رقم چھ فروری تک پاکستان کو جاری کردی جائے گی، اسحاق ڈارسے ملاقات میں گفتگو، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت آئندہ ہفتے واشنگٹن میں ہونے والے سٹریٹیجک مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء) پاکستان میں امریکی سفیررچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں پینتیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کے بقایاجات کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے اور یہ رقم چھ فروری تک پاکستان کو جاری کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

اامریکی سفیر نے ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت آئندہ ہفتے واشنگٹن میں ہونے والے سٹریٹیجک مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے بتایا کہ اپریل میں پاکستان اور امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کا اجلاس اپریل میں واشنگٹن میں ہوگا۔ اسحق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے مقرر کردہ اہداف کامیابی کے ساتھ حاصل کرلئے ہیں۔