سندھ کے مختلف علاقوں میں بیک وقت کریکرحملوں نے پولیس کی نیندیں اڑادیں ،24کریکرحملوں سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء)سندھ کے مختلف علاقوں میں بیک وقت کریکرحملوں نے پولیس کی نیندیں اڑادیں ،24کریکرحملوں سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا،ایس ایس پی جامشورونے کہاکہ تین ملزمان کوگرفتارکرلیاہے ،حیدرآبادمیں چارتھانوں کے ایس ایچ اوزکومعطل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کی شام کراچی میں 3حیدرآباداوردادومیں سات سات کوڑی میں دولاڑکانہ میں دو،بالامیں دواوربھٹ شاہ میں ایک کریکرحملہ ہواان کریکراوردستی بم حملوں سے عوام میں شدیدخوف وہراس پھیل گیااورپولیس کی دوڑیں لگ گئیں ۔

حملوں کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ایس ایس پی جامشورووحی حیدرنے کہاکہ کوٹری سے دستی بم حملہ کرنے والے تین ملزمان کوگرفتارکرلیاہے جن کاتعلق ایک قوم پرست جماعت سے ہے گرفتارملزمان سے دستی بم ،پمفلٹ اوراسلحہ بھی برآمدکرلیاہے ادھرحیدرآبادمیں کریکرحملوں کے بعدچارتھانوں کے ایس ایچ اوزکومعطل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :