پرویز مشرف کی صحت سے متعلق تفصیلی میڈیکل رپورٹ خصوصی عدالت میں پیش،سابق صدر کی زندگی بچانے کے فوری انجیو گرافی ناگزیر ہے پرویز مشرف امریکہ میں اپنی مرضی کے ہسپتال سے علاج کرنے کے خواہاں ہیں ، رپور ٹ میں استدعا ، عدالت کی پراسیکیوٹر اکرم شیخ کو میڈیکل رپورٹ پر اعتراضات 27جنوری تک داخل کروانے کی ہدایات،سماعت 29جنوری تک ملتوی ، کسی ملزم کو ملک سے باہر علاج کرانے کا اختیار نہیں دیا جاسکتا،پرویز رشید، پرویز مشرف اپنی جان کا رسک لے کر 45 منٹ کی مسافت طے کرنے کے بعد اپنی مرضی سے اے ایف آئی سی گئے ، حیرت ہے کہ اب انہیں یہاں پر اینجیو گرافی پر اعتماد نہیں، بیان
ہفتہ 25 جنوری 2014 07:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء)سابق فوجی آمر پرویز مشرف کی صحت سے متعلق سربمہر تفصیلی میڈیکل رپورٹ غداری مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت میں پیش کر دی گئی،رپورٹ کے مطابق سابق صدر کی زندگی بچانے کے فوری انجیو گرافی ناگزیر ہے جس کے لئے پرویز مشرف امریکہ میں اپنی مرضی کے ہسپتال سے علاج کرنے کے خواہاں ہیں تاہم عدالت نے فریقین کے وکلاء کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست پر مقدمہ کی سماعت 29جنوری (بدھ) تک ملتوی کر تے ہوئے مقدمہ کے پراسیکیوٹر اکرم شیخ کو میڈیکل رپورٹ پر اعتراضات 27جنوری تک داخل کروانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ وکیل صفائی انور منصور خصوصی عدالت اور ججز کے تعصب سے متعلق اپنے دلائل اگلی سماعت پر دیں گے۔
جمعہ کے روز غداری مقدمہ کی سماعت تین رکنی خصوصی عدالت میں جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں ہوئی۔(جاری ہے)
سماعت کے موقع پر سپیشل کورٹ کے رجسٹرار نے خصوصی عدالت کے سامنے اے ایف آئی سی کے سینئر ڈاکٹروں کی طرف سے تیار کی گئی سابق صدر کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ سربمہر لفافے میں پیش کی۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق سابق صدر کی زندگی بچانے کے لئے انجیو گرافی کرنا بہت ضروری ہے اور پرویز مشرف امریکہ میں اپنے مر ضی کے ہسپتال سے انجیو گرافی کروانا چاہتے ہیں، میڈیکل رپورٹ کے مطابق سابق صدر کی انجیو گرافی کروانے کے حوالے سے فوری فیصلہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں سابق صدر کی دل کی شریانوں کا خاکہ بھی پیش کیا گیا ہے جو میڈیکل رپورٹ کے مطابق متاثر بتائی جا رہی ہیں۔اس موقع پر وکیل صفائی انور منصور نے عدالت سے استدعاکی سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ کو مکمل طور پر خفیہ رکھا جائے ، اس بات کا بین الاقوامی قوانین سطح پر بہت خیال رکھا جاتا ہے اور کسی کی ذاتی میڈیکل رپورٹ کو یوں میڈیا پر پبلک نہیں کیا جاتا جس طرح ہمارے ملک میں کیا گیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ایک نجی ٹی وی چینل نے تو سابق صدر کی پہلی میڈیکل رپورٹ اپنی ویب سائیٹ پر لگا رکھی ہے جس کو ہٹانے کا حکم دیا جائے۔اس پر اکرم شیخ نے کہا کہ خفیہ معاملات کی نوعیت مختلف ہے ، میڈیکل رپورٹ میں ایسی کوئی چیز نہیں جس کی بناء پر اس کو خفیہ رکھا جائے، انہوں نے پریس کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 17 اور 19کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آئین میں میڈیا کو رائٹ آف انفارمیشن دیا گیا ہے جس رپ انور منصور نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سابق صدر ملک کے فوجی سربراہ رہے ہیں،قائد اعظم ایک پبلک فگر تھے مگر ان کی میڈیکل رپورٹ آخری وقت تک پبلک نہیں کی گئی تھی اور کوئی نہیں جانتا تھا کہ ان کو کیا بیماری ہے۔انور منصور نے اعتراض جاری رکھتے ہوئے کہاکہ انہوں نے یا ان کی ٹیم نے میڈیا کو رپورٹ نہیں دی تھی بلکہ پراسیکیوشن کی طرف سے دی گئی ہے جو اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ اکرم شیخ نے 50سے زائد صحافیوں کو لنچ دیا ، ایسے موقع پر اس کا کیا مقصد تھا۔اس دوران عدالت نے بیس منٹ کا وقفہ کیا اور وقفے کے بعد جب عدالت نے دوبارہ سماعت کی تو اکرم شخ نے میڈیکل رپورٹ پر زبانی اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ پر وہ تحریری طورپر اپنے اعتراضات داخل کروانا چاہتے ہیں اس لئے آج میڈیکل رپورٹ پر کوئی فیصلہ جاری نہ کیا جائے ۔ان کا کہنا تھاکہ ہمارے ملک میں علاج کی بہترین سہولیات موجود ہیں اور ان کاعلاج یہاں ہوسکتا ہے مگر ملزم کو خود ملٹری کے سب سے ہسپتال پر اعتماد نہیں جہاں دل کے مریضوں کے لئے بہترین سہولیات موجود ہیں۔اکرم شخ نے مزید کہا کہ سابق صدر کے میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے کے لئے شفا ء انٹرنیشنل، آغاخان پمز اور دیگر ہسپتالوں کے پانچ ماہرین امراض قلب پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنایا جائے جو اس بات کا فیصلہ کرے کہ سابق صدر کا علاج ملک میں ہوگا یا بیرون ملک بھیجنا لازمی ہے۔بعد ازاں عدالت نے مقدمہ کی سماعت 29جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔عدالتی حکم کے مطابق مقدمہ کے پراسیکیوٹر کو پیر 27جنوری تک میڈیکل رپورٹ پر اعتراضات تحریری طورپر داخل کروانے اور ان کی کاپی وکلائے صفائی کو فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ وکیل صفائی انور منصور کو خصوصی عدالت کے اختیارات اور ججز کے تعصب پر آئندہ سماعت پر دلائل دینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ادھروفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حیرانگی ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو اپنی مرضی کے مطابق ہسپتال میں اینجیو گرافی پر اعتماد نہیں لیکن کسی ملزم کو ملک سے باہر علاج کرانے کا اختیار نہیں دیا جاسکتا۔ جمعہ کے روز سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش ہونے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسی ملزم کو ملک سے باہر علاج کرانے کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں دے گی اور اگر ایسا مان بھی لیا جائے تو پھر کوئی ملزم اپنے ملک کی جیل میں نہیں رہے گا اور خود فیصلہ کرکے ملک سے باہر چلا جائے گا۔ پرویز رشید نے کہا کہ پرویز مشرف اپنی جان کا رسک لے کر 45 منٹ کی مسافت طے کرنے کے بعد اپنی مرضی سے ہسپتال اے ایف آئی سی گئے اور حیرت ہے کہ اب انہیں یہاں پر اینجیو گرافی پر اعتماد نہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ اے ایف آئی سی میں لاکھوں اینیجوگرافی ہوچکی ہیں لیکن کسی کو بھی اس حوالے سے کوئی شکایت نہیں ہوئی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 25 جنوری 2014 کی مزید خبریں
-
بھارت نے پاکستان کے ساتھ نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی،پاکستان کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور شارجہ سمیت کسی بھی مقام پر سیریز کھیل سکتے ہیں‘ سنجے پٹیل
-
پاک بھارت ہاکی سیریز مارچ میں ہونے کا امکان،حکومت کی اجازت سے مشروط کرتے ہوئے ہاکی انڈیا نے پاکستان کے دورے کی حامی بھر لی
-
افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے پاکستانی شاہینوں کے غرور کو خاک میں ملا دیئے ، گرین شرٹس کو 214 رنز سے عبرت ناک شکست دے دی،فرید احمد پاکستان کے لیے ڈراوٴنا خواب ثابت ہوئے جنہوں نے 21 رنز دے کر 7 پاکستانی ... مزید
-
قطر،پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کوسات وکٹوں سے شکست دیکر ویمن ٹی20سہ فریقی سیریز ، جویریہ خان ویمن آف دی میچ ، جنوبی افریقہ کی این لی ویمن آف دی سیریزقرار پائیں
-
امریکی نیشنل باسکٹ بال میں میامی ہیٹ نے لاس اینجلس لیکرز کو شکست دے دی
-
پنجاب یوتھ فیسٹیول، تحصیل سطح پر مقابلوں کاساتواں روز ، 85 ہزار سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت ،صوبہ بھر میں کھلاڑیوں کا جوش و خروش بھرپور رہا، 19,661کھلاڑی مقابلوں میں کامیاب رہے، گرلز کراٹے کے مقابلے بھی ... مزید
-
کراچی ، مسلح افراد کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر مجیب الرحمن جاں بحق
-
سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ سخت سکیورٹی میں ادا کر دی گئی، چار افراد کی تدفین ہزارہ ٹاوٴن قبرستان جبکہ دیگر کی تدفین بہشت زینب قبرستان میں کی گئی ،تفتان میں پھنسے زائرین کو سخت سیکورٹی ... مزید
-
نادرااہم اورحساس ادارہ ہے ،مختلف حکومتوں نے اربوں روپے خرچ کرکے اسے کھڑاکیا، چوہدری نثار علی خان،چیئرمین کی تعیناتی ہمیشہ سیاسی بنیاددوں پرہوتی رہی ،جس سے اس کے ڈسپلن کافقدان پیداہوتاہے ، وزیرداخلہ ... مزید
-
آزادکشمیر میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی اور 664کیوسک پانی کی فراہمی کے انتظامات کیے جائیں گے، خواجہ محمد آصف،منگلاڈیم واٹر یوزیز چارجز آزادکشمیر کو خیبر پختونخواہ کے مساوی دیئے جائیں گے،اجلاس ... مزید
-
منگچر،بدرنگ کے مقام پر چارلاشیں برآمد
-
سوئی گیس حکام اور صنعتکاروں میں کامیاب مذاکرات کے بعد پنجاب کی 700 سے زائد گارمنٹ فیکٹریوں کو گیس بحال کر دی گئی
-
صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 27 جنوری کو طلب کرلیا، اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ جاری رکھے جانے کا امکان، اپوزیشن نے پیر کے روز اجلاس سے قبل پارلیمانی پارٹی کا ... مزید
-
کئی ماہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان ایڈہاک بنیادوں پر کام کرنے لگا، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوسکا
-
محکمہ صحت نے راولپنڈی کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی
-
پارلیمانی امور کی کمیٹی کا اجلاس،قائمہ کمیٹیوں کو مزید موثر اور بااختیار بنانے کا فیصلہ،قائمہ کمیٹیوں کے اختیارات کے تعین اور اراکین پارلیمنٹ کے استحقاق کے معاملہ پر وزارت قانون و انصاف ،کابینہ ... مزید
-
کوئٹہ ، فرنٹیئر کور کے قافلے کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام، سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے کے نتیجے میں5راہگیر زخمی ، دھماکے سے فرنٹیئر کور کی 2گاڑیوں کوشدید نقصان پہنچا، نزدیکی دکانوں کے شیشے ... مزید
-
گوجرانوالہ خرم دستگیر کی آمد پر فائرنگ ، آئی جی پنجاب پولیس نے نوٹس لے لیا ، 2گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم ، پولیس کا خرم دستگیر کے گھر پر چھاپہ ، تین لیگی کارکن گرفتار ، کارکنوں کا احتجاجی ... مزید
-
کراچی،تشہیر کے بغیر پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ
-
میانما ر میں بدھ متوں کے مسلما نو ں کیخلاف دہشت گردی ‘30 روہنگیا مسلمان جا ں بحق ،متعدد روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش کی سرحد پر فرار ہونے کی کوشش کے دوران ہلاک کیا گیا،انسانی حقوق کے گروپ
-
لبنانی نژاد امریکی وکیل کو اخوان کی دھمکی پر"ایف بی آئی" کی تحقیقات،دھمکیاں ٹیوٹر، ای میل اور ٹیلیفون کال کے ذریعے گئیں
-
فرانس کے صدر کی روم آمد، گرجا گھر کے سامنے دھماکا
-
واشنگٹن کی طرف سے جاسوسی غیر قانونی ہے، امریکی تنظیم
-
جنوبی سوڈان میں خونریزی رکنا چاہیے، یورپی یونین
-
بھارت ،لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا
-
شامی حکومت اور باغیوں میں مذاکرات کی تیاری،شامی حکومت سے اس وقت تک براہ راست بات چیت نہیں ہو گی جب تک وہ صدر بشار الاسد کی اقتدار سے علیحدگی پر مذاکرات نہیں کرتی،حزب مخالف
-
وسطی افریقہ ‘ نسلی فسادات میں 16 افراد ہلاک ہوگئے‘ نو منتخب صدر کا تمام گروپوں سے کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
پاپ گلو کار جسٹن بیبر کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا
-
پرویز مشرف کی صحت سے متعلق تفصیلی میڈیکل رپورٹ خصوصی عدالت میں پیش،سابق صدر کی زندگی بچانے کے فوری انجیو گرافی ناگزیر ہے پرویز مشرف امریکہ میں اپنی مرضی کے ہسپتال سے علاج کرنے کے خواہاں ہیں ، رپور ... مزید
-
اصغر خان کیس، وزیراعظم کا ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرانے سے انکار ، وزیراعظم کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے 14 جنوری کی تاریخ دی گئی تھی
-
سندھ کے مختلف علاقوں میں بیک وقت کریکرحملوں نے پولیس کی نیندیں اڑادیں ،24کریکرحملوں سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا
-
بلوچستان میں لشکر جھنگوی کیخلاف آپریشن شروع کردیا گیا،فیصلہ اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا‘ انچارج وزیراعلی بلوچستان ہوں گے
-
امریکی وزیر دفاع نے پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں پینتیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کے بقایاجات کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے،رچرڈ اولسن ، یہ رقم چھ فروری تک پاکستان کو جاری کردی جائے گی، اسحاق ڈارسے ... مزید
-
سپریم کورٹ اوگرا نیب عملدرآمد کیس ،بدعنوانی چھوٹا معاملہ نہیں چھوڑا نہیں جاسکتا ، اپنی حدود جاننے میں بے تاب ہیں ،ادارے سو جائیں تو کیا عدالتیں بھی آنکھیں بند کر لیں ، جسٹس جواد ایس خواجہ ،45دن کا ... مزید
-
ہماری کوششوں کو غیر سنجیدہ قرار دینے والے خود سنجیدہ نہیں ‘مذاکرات حکومت کی خواہش ہے تو سنجیدگی دکھائے ‘تحریک طالبان
-
امریکہ کاشمالی وزیرستان میں ممکنہ فوجی آپریشن پرتشویش کااظہار،آپریشن ہمسائیہ ملک میں آئندہ انتخابات کومتاثرکرسکتاہے ،امریکہ ،افغانستان آپریشن سے بھاگنے والے دہشتگردوں کواپنے ملک میں پناہ نہ ... مزید
-
نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ مرے مکلی کی صدر ممنون حسین ، مشیر خارجہ، وزیر خزانہ سے ملاقاتیں،پاکستان نیوزی لینڈ مختلف شعبوں میں تعاون پر متفق،پاکستان نیوزی لینڈ کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون ... مزید
-
خورشید شاہ کے شاہ زین بگٹی سے مذاکرات کامیاب ہوگئے‘ شاہ زین بگٹی کاسندھ بلوچستان شاہراہ کھولنے کا اعلان
-
وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی،”بدقسمتی“ کا لفظ زبان کی لغزش تھی‘ عدالت کی توہین ہرگز مقصد نہ تھا‘ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے‘ وفاقی وزیر ... مزید
-
سپریم کورٹ لاپتہ افراد کیس : عدالت نے خاور محمود کی بازیابی کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کو 7 روز کی مہلت دے دی ،وفاق اور صوبے میں ایک ہی سیاسی جماعت کی حکومت ہے جو لاپتہ شخص کی بازیابی کی ذمہ دار ہے ... مزید
-
وزیر اعظم کو دہشت گردی کے خلاف جلد فیصلہ کرنا ہوگا،پیپلزپارٹی ہر فیصلے کی حمایت کرے گی‘ سید خورشید شاہ،کسی جماعت کو پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنی چاہئے سب حکومت کا ساتھ دیں ،ریاست دن بدن کمزور ہوتی جارہی ... مزید
-
جیٹ طیاروں کی بمباری سے امن قائم ہوسکتاہے نہ ہی خود کش حملوں سے شریعت نافذ ہوسکتی ہے ،سیدمنور حسن
-
سابق صدر کے خلاف غداری مقدمہ کی سماعت ، کمرہ عدالت میں فریقین کے وکلاء درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ،احمد رضا قصوری نے اکرم شیخ کو بھی انڈیا کا ایجنٹ قرار دیا ، اختر شاہ ایڈووکیٹ نے مقدمہ کے پراسیکیوٹر ... مزید
-
حکو مت کا متاثرین دہشتگردی کے لئے 5 ارب سے کفالت فنڈ قائم کرنیکا فیصلہ، پروگرام کا ابتدائی مسودہ تیار کرنیکے لئے20رکنی ٹاسک فورس جلد قائم کردی جائے گی جس کے سربراہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ... مزید
-
مولانا سمیع الحق کو طالبان کیساتھ روابط بڑھانے کیلئے ڈاکیے کا کردا ادا کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا‘رانا ثناء اللہ
-
سینٹ قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط و استحقاق کا وزارت پٹرولیم کی طرف سے سابقہ ایم ڈی پی ایس او کی تعلیم ، شہریت ، تنخواہ بمعہ الاؤنسز اور 2008 میں پی ایس او میں مستقل، عارضی، ڈیلی ویجز پر بھرتی اور ... مزید
-
حکومت نے صو بہ کے پی کے میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے قائم خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی کو دس ارب روپے کا فنڈ دینے اور تیل و گیس کی تلاش کا کام تیز کرنے کیلئے تیار کردہ ایکشن پلان کی منظوری ... مزید
-
سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے31 جولائی کے عدالتی فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کیلئے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردئیے
-
سری نگر مظفرآباددوطرفہ تجارت آر پار حکام کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، بھارتی حکام اپنے حکام پر بضد ،مسئلہ حل ہونے کے بجائے سنگین صورت حال اختیار کر گیا ، ایک ارب سے زائد کی مالیت کی ہیروئین برآمدگی ... مزید
-
امن وامان کی خراب صورتحال ، آئی ایم ایف کا سہ ماہی جائزہ کیلئے پاکستان آنے سے انکار ،پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے باعث آنا ممکن نہیں ، سہ ماہی جائزہ کسی اور ملک میں کیا جائے گا ،پاکستانی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.