بھارت پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات آگے بڑھانے کیلئے تیار ہے،بھارتی سیکرٹری خارجہ،لیکن اس کیلئے دہشتگردی اور تشدد سے پاک ماحول کی ضرورت ہے،سجاتھا سنگھ کا کانفرنس سے خطاب

جمعہ 24 جنوری 2014 07:15

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جنوری۔2014ء)بھارتی سیکرٹری خارجہ سجاتھا سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات آگے بڑھانے کیلئے تیار ہے لیکن اس کیلئے دہشتگردی اور تشدد کے پاک ماحول کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی کونسل برائے تحقیق بین الاقوامی معاشی تعلقات(آئی سی آر آئی ای آر) کی دوسری سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارت میں نان ٹیرف بیرٹیز کی پاکستانی شکایت بے بنیاد ہے،سیکرٹری خارجہ نے پاک بھارت تجارت کو معمول پر لانے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دوطرفہ تجارتی ایجنڈا کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہے تاہم اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ دونوں ممالک کے مابین معاشی سرگرمیوں کیلئے دہشتگردی اور تشدد سے پاک ماحول کے پیشگی اقدامات کی ضرورت ہے،تجارت اور دہشتگردی میں کوئی مطابقت نہیں۔

متعلقہ عنوان :