امریکہ پاکستان کومارکیٹ رسائی مہیاکرے، انجینئرخرم دستگیر، امریکہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدی منزل ہونے کے باعث اہم تجارتی شراکت دارہے ،وسیع مارکیٹ کی وجہ سے تجارتی تعلقات کومزیدبڑھانے کی ضرورت ہے،وفاقی وزیرتجارت کی امریکی سفیرسے ملاقات

جمعہ 24 جنوری 2014 07:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جنوری۔2014ء)وفاقی وزیرتجارت انجینئرخرم دستگیرنے امریکی سفیررچرڈاولسن کوپاکستانی مصنوعات کے لئے امریکی مارکیٹ کی صلاحیت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے زوردیاکہ امریکہ پاکستان کومارکیٹ رسائی مہیاکرے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدی منزل ہونے کی وجہ سے اہم تجارتی شراکت دارہے ۔وسیع مارکیٹ کی وجہ سے تجارتی تعلقات کومزیدبڑھانے کی ضرورت ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے امریکی سفیررچرڈاولسن سے ملاقات کے دوران کیا۔ جنہوں جمعرات کو یہاں ان سے وزارت تجارت میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔وفاقی وزیرنے امریکی مارکیٹ کیلئے پاکستان کی برآمدات کومتنوع بنانے کی ضرورت پرزوردیا۔

(جاری ہے)

امریکی سفیرنے مارکیٹ رسائی کے سلسلے میں وزارت کی تشویش کوسراہااوریقین دلایاکہ مستقبل میں پاک امریکہ تعلقات امدادکی بجائے تجارت پرمبنی ہوں گے ۔

سفیرنے وفاقی وزیرسے ٹریڈاینڈانویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف اے)کونسل کے اگلے راوٴنڈکی ملاقات بارے بھی گفتگوکی اورامیدظاہرکی کہ دونوں طرف سے دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری تعلقات کوبڑھانے کیلئے روڈمیپ تیارکرنے پرجامع غورکیاجائیگااوردوطرفہ تجارتی تعلقات کووزیراعظم نوازشریف اورامریکی صدرباراک اوبامہ کی اکتوبر2013ء میں ملاقات کی روشنی میں مزیدمضبوط کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :