پاکستان میں حالیہ دہشتگردانہ حملے انتہائی قابل مذمت ہیں ، بان کی مون ، اقوام متحدہ پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مکمل تعاون فراہم کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے، بیان

جمعہ 24 جنوری 2014 07:14

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جنوری۔2014ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں اور ان میں ہونیوالی ہلاکتوں کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی حالیہ لہر میں ہونیوالے جانی نقصان پر ہمیں سخت تشویش اور افسوس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردانہ حملے میں ملک میں موذی مرض پولیو کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کو بھی ناکام بنانے کی ایک کوشش ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان کو دہشتگردی کے جنگ میں مکمل تعاون کا عزم کئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواہ کسی بھی شکل میں ہو ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :