وزیراعظم نواز شریف جلد قوم سے خطاب کریں گے، شدت پسندوں کو ایک بار پھر ہتھیار پھینکنے اور مذاکرات کی دعوت دیں گے

جمعہ 24 جنوری 2014 07:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جنوری۔2014ء)ق ملک میں دہشت گردی کے پے درپے واقعات اور وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف ٹارگٹٹڈ آپریشن کے تناظر میں وزیراعظم نواز شریف جلد قوم سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

خطاب میں وزیراعظم دہشت گردی کے حوالے سے درپیش مسائل پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم ایک بار پھر شدت پسندوں کو ہھتیار پھینکنے اور مذاکرات کی دعوت دیں گے۔ وزیراعظم قوم کوہم آہنگی پیدا کرنے اور فرقہ پرستی ختم کرنے کا پیغام بھی دیں گے۔