حکومت سے سمجھوتے اوربامقصدمذاکرات سے کبھی انکارنہیں کیا،کالعدم تحریک طالبان،مذاکرات کے حامی ہیں حکومت اختیاراوراخلاص ثابت کرے ،مولاناسمیع الحق کی علیحدگی ہمارے موٴقف کی تصدیق ہے ،شاہداللہ شاہد

جمعہ 24 جنوری 2014 07:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جنوری۔2014ء)کالعدم تحریک طالبان نے کہاہے کہ حکومت سے سمجھوتے اوربامقصدمذاکرات سے کبھی انکارنہیں کیا،مذاکرات کے حامی ہیں مگرحکومت اختیاراوراخلاص ثابت کرے ،مولاناسمیع الحق کی مذاکراتی عمل سے علیحدگی ہمارے موٴقف کی تصدیق ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک طالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہدنے ایک بیان کہاکہ تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات سے متعلق اے پی سی کے انعقادکے بعدحکومت نے مذاکرات سے متعلق غلط بیانات کاسلسلہ جاری رکھا،عملاًمذاکرات شروع کرنے سے اجتناب برتناہوگا۔

عوام کودھوکہ دینے کیلئے علمائے کرام کومتحرک کرنے کاڈھنڈورا پیٹاگیا،ترجمان سے منسوب ایک بیان جاری کردیاگیا،اس بیان سے اچھی طرح آگاہ ہیں ،اس دوران طالبان کی سخت شرائط کاپروپیگنڈہ بھی کیاگیا۔اب کچھ عرصہ سے پھرحکومتی وزراء طالبان کے بارے میں مذاکرات سے انکارکاپروپیگنڈاکررہے ہیں ۔طالبان کاشروع دن سے واضح موٴقف ہے کہ مذاکرات کیلئے تیارہیں لیکن حکومت اپنااختیاراوراخلاص ثابت کرے۔مولاناسمیع الحق کی مذاکراتی عمل سے دستبرداری طالبان موٴقف کی تائیدہے۔

متعلقہ عنوان :