طالبان سے مذاکرات کرنے ہیں یا جنگ‘ فیصلہ جلد ہوجائے گا‘ رانا تنویر،شمالی وزیرستان میں آپریشن نہیں فورسز پر حملوں کی جوابی کارروائی تھی،شدت پسندوں کے 60 گروپ ہیں‘ 6 سے رابطہ ہوچکا ہے‘ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار کا واہ کینٹ میں یوریا مولڈنگ پلانٹ کا دورہ گفتگو

جمعرات 23 جنوری 2014 06:46

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جنوری۔2013ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات یا جنگ‘ فیصلہ جلد ہوجائے گا‘ شدت پسندوں کیخلاف آپریشن نہیں فورسز پر حملے کی جوابی کارروائی تھی۔ بدھ کو واہ کینٹ میں یوریا مولڈنگ کمپاؤنڈ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے 60 ذیلی گروپ ہیں جن میں غیر ملکی عناصر بھی شامل ہیں۔

طالبان کے 6 گروپوں سے رابطے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 20 اور 21 جنوری کی درمیانی شب شمالی وزیرستان میں کی جانے والی کارروائی آپریشن نہیں بلکہ بنوں میں فورسز پر حملے کی جوابی کارروائی تھی۔ سکیورٹی فورسز پر حملے کے بعد مشترکہ کارروائی کا فیصلہ کیا گیا جہاں فوجی جوانوں کا خون بہے گا وہاں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے متعلق حکمت عملی میں فوج اور حکومت کا یکساں موقف ہے۔ شمالی وزیرستان میں کوئی آپریشن نہیں کیا جارہا۔ شدت پسندوں کیخلاف سرجیکل حملے کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کرنے ہیں یا جنگ اس کا فیصلہ جلد ہوجائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :