برطانوی عدالت نے امریکی ڈرون حملوں کی خفیہ معاونت پر برطانوی حکومت کے خلاف کارروائی بارے اپیل مسترد کردی

بدھ 22 جنوری 2014 06:42

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء) برطانوی عدالت نے پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کی خفیہ معاونت پر برطانیہ حکومت کے خلاف قانونی کارروائی کرنے بارے اپیل مسترد کردی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مارچ 2011 ء میں پاکستانی قبائلی علاقے میں مارے جانے والے ایک شخص کے بیٹے نور خان نے لندن کی اپیل کورٹ میں اپیل دائر کی تھی کہ برطانیہ اور امریکی ڈرون حملوں کی خفیہ معاونت کررہا ہے اس لئے برطانوی حکومت کے خلاف اس معاملے پر قانونی کارروائی ہونی چاہیے تاہم عدالت نے نور خان کی اپیل اس فیصلے کے ساتھ مسترد کردی کہ امریکی معاملات میں مداخلت ہوگی اس لئے برطانوی عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :