پرویزمشرف کہیں نہیں جائیں گے ،عدالت میں ضرورلائیں گے ، خواجہ آصف ،شوکت عزیزسمیت مشرف کے تمام حامیوں کوقانون کے کٹہرے میں لائیں گے ،شوکت عزیزپاکستان کی شہریت چھوڑکرکسی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرناچاہتے ہیں ،نجی ٹی وی کے پروگرا م میں اظہارخیال

بدھ 22 جنوری 2014 06:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء)وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ سابق صدرپرویزمشرف کہیں نہیں جائیں گے ،عدالت میں ضرورلائیں گے ،شوکت عزیزسمیت مشرف کے تمام حامیوں کوقانون کے کٹہرے میں لائیں گے ،شوکت عزیزپاکستان کی شہریت چھوڑکرکسی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرناچاہتے ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرا م میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق صدرآصف علی زرداری اوریوسف رضاگیلانی اورپرویزاشرف عدالت میں پیش ہورہے ہیں توپرویزمشرف کیوں پیش نہیں ہورہے ہیں ،آئین کی نظرمیں سب برابرہیں ،مشرف کوضرورعدالت میں آناہوگا۔

انہوں نے کہاکہ تمام مسائل کاذمہ دارپرویزمشرف ہے ،دہشتگردی کاجنم بھی مشرف کے دورمیں آیا،اس نے ملک کودہشتگردی میں دھکیل دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آئین توڑنے کی روایت کوختم کرناہوگااورڈکٹیٹرشپ کاراستہ ہمیشہ کیلئے ختم کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم شوکت عزیزدوستی ملک کی مینڈیت حاصل کرناچاہتے ہیں ،دوست ملک کے حکام نے ہمیں آگاہ کیاہے ،شوکت عزیزکوپاکستان لایاجائے تووہ مشرف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن جائے گا۔انہوں نے کہاکہ دورخی پالیسی نہیں چلے گی ۔مذاکرات اورقتل عام ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ لاپتہ افرادکے مسئلے کاحل ذمہ داری ہے چھ ماہ میں 738بازیاب ہوئے کچھ لاپتہ عدالت میں بھی پیش کئے ۔

متعلقہ عنوان :