سپریم کورٹ آج مالاکنڈ کے حراستی مرکز سے فوج کی جانب سے اٹھائے گئے 35 لاپتہ افراد کے مقدمہ کی سماعت کرے گی، وزیراعظم اور وزیراعلی کے پی کے کے سیکرٹری اپنے اپنے جوابات عدالت میں جمع کروائیں گے

بدھ 22 جنوری 2014 06:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء) سپریم کورٹ (آج) بدھ کو مالاکنڈ کے حراستی مرکز سے فوج کی جانب سے اٹھائے گئے 35 لاپتہ افراد کے مقدمی کی سماعت کرے گی‘ وزیراعظم کے سیکرٹری اور وزیراعلی کے پی کے کے سیکرٹری اپنے اپنے جوابات عدالت میں جمع کروائیں گے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے جواب کیلئے مزید وقت حاصل کرنے کی استدعاء کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت وزارت دفاع کے ذریعے عدالت سے استدعاء کرے گی کہ پہلے عدالتی فیصلے کیخلاف دائر نظرثانی کی درخواست کی سماعت کی جائے اور اس وقت تک وزیراعظم کے سیکرٹری سمیت دیگر افراد سے جوابات کے جمع کروانے کے معاملے کی سماعت روک دی جائے۔