طالبان کے خلاف متحدہونے کا وقت آگیا،ملک اور ثقافت خطرے میں ہیں،ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زرداری ،سندھ کلچرل فیسٹول ہمارے ہونے کا یقین دلائے گا،تقریب کے موقع پر ویڈیو ، سوشل میڈیا پیغامات

بدھ 22 جنوری 2014 06:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ ملک اورثقافت خطرے میں ہیں ،بچانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ،سندھ کلچرل فیسٹیول میں ہمارے ہونے کایقین دلائے گا۔منگل کوسندھ یوتھ فیسٹیول کی تقریب کے موقع پراپنے ویڈیوپیغام میں بلاول بھٹونے سندھی ثقافت کی حفاظت کیلئے ایمرجنسی کااعلان کردیا۔

ان کاکہناتھاکہ ہماری میراث خطرے میں ہے ،ثقافتی ورثوں کوبچانے کیلئے سندھ فیسٹیول کاانعقادہورہاہے ،آج ہماراملک اورثقافت ہماری میراث خطرے میں ہے اورہمیں انہیں بچانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری ثقافت اورمیراث کی حفاظت کیلئے اپنی قوم کاساتھ مانگنے آیاہوں ،ثقافت ہماری پہچان ہے اس مقصدکوسامنے رکھتے ہوئے سندھ فیسٹیول کاآغازکیاہے اس کاآغازفروری کے پہلے ہفتے ہوگاجس کاآغازہزاروں سال پرانے ثقافتی مرکزموہن جوداڑوسمیت پورے سندھ میں منائیں گے موہن جوداڑومیں تین ہزارسال پرانے محسن ہمیں پکارتے ہیں ،فیسٹیول ہمارے سالانہ ثقافتی میلے کاآغازاورثقافت کی حفاظت کاپہلاقدم ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے پولیو ورکرز کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے نئی نسل کے خلاف دہشت گردی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اب طالبان کے خلاف متحد ہونے کا وقت آگیا ہے،بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پولیو ورکرز کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر قوم کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں،یہ لوگ پولیو ورکرز کو نشانہ بنارہے ہیں۔

انہوں نے ان حملوں کو نئی نسل کے خلاف دہشت گردی قرار دیا۔ سماجی ویب سائٹ پر اپنے پیغامات میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب طالبان کے خلاف متحد ہونے کا وقت آگیا ہے،قوم کے پاس طالبان کو ختم کرنے کے علاوہ کیا آپشن ہے، پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان کو ختم کردیں تو نہ صرف ملک سے پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا،بلکہ دہشت گردی اور ڈرون حملے بھی بند ہوجائیں گے۔