آرمی چیف کا بنوں سی ایم ایچ کا دورہ،زخمی اہلکاروں کی عیادت کی، پاک فوج سمیت پوری قوم کو وطن کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے، آ رمی چیف

بدھ 22 جنوری 2014 06:33

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بنوں دھماکے کے زخمیوں کی سی ایم ایچ میں عیادت کی اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

(جاری ہے)

عسکری ذرائع کے مطابق منگل کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بنوں سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں پر بنوں بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت اور انہیں پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے جبکہ آرمی چیف نے جوانوں کے عزم و حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سمیت پوری قوم کو وطن کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے جبکہ آرمی چیف نے بنوں دھماکے میں زخمی ہونے والے جوانوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی اس کے علاوہ جنرل راحیل شریف کو بنوں بم دھماکے اور شمالی وزیرستان میں آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :