2ماہ سے وزیراعظم کو تلاش کر رہاہوں،وہ ملاقات کا ٹائم ہی نہیں دے رہے،پرویز خٹک،اے پی سی کے متفقہ فیصلوں پر(ن) لیگ کنفیوژ ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی نجی ٹی سے گفتگو

منگل 21 جنوری 2014 05:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جنوری۔2013ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے صوبہ کے پی کے کو پاکستان کا حصہ نہیں سمجھا،وزیراعظم کے پی کے صوبہ کے وزیراعلیٰ کو ملاقات کا ٹائم ہی نہیں دیتے،2ماہ سے وزیراعظم کی تلاش میں ہوں لیکن وزیراعظم ٹائم ہی نہیں دے رہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پر پالیسی بنانا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے،اے پی سی کے فیصلوں پر وفاقی حکومت نے متفقہ فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کیا ہے،وفاقی حکومت دہشگردی کے خاتمہ کے لئے پالیسی واضح کرے،اپوزیشن اور قوم ساتھ دے گی،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت ہر صوبے کو پاکستان کا حصہ سمجھے اور مساوی رویہ رکھے۔

متعلقہ عنوان :