صاف اور شفاف نجکاری کے ذریعے معاشی خسارے پر قابو پانے کا ایجنڈا وفاقی حکومت کا اپنا ایجنڈا ہے، محمد زبیر ، اس کا آئی ایم ایف کے ایجنڈے سے کوئی تعلق نہیں، وفاقی حکومت اپنے منشور کے تحت ،پرایئوٹائزیشن کو فروغ دے رہی ہے،خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری پر غیر ضروری تنقید میں کوئی حقیقت نہیں، وفاقی وزیر مملکت نجکاری

منگل 21 جنوری 2014 05:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جنوری۔2013ء) نجکاری کے وفاقی وزیر مملکت اور پرایئوٹائزیشن کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ صاف اور شفاف نجکاری کے زریعے معاشی خسارے پر قابو پانے کا ایجنڈا مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت کا اپنا ایجنڈا ہے اور اس کا آئی ایم ایف کے ایجنڈے سے کوئی تعلق نہیں، وفاقی حکومت اپنے منشور کے تحت پرایئوٹائزیشن کو فروغ دے رہی ہے،خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری پر غیر ضروری تنقید میں کوئی حقیقت نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلوبل میڈیا لنکس اور بیٹر پاکستان فورم(Better Pakistan Forum)کے تحت "بزنس لیڈر شپ سمٹ اور چوتھے بین الاقوامی" گلوبل سی ای او ایکسیلینس ایوارڈز اور ملٹی نیشنل سی ای او ایکسیلینس ایوارڈز" کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت اور فرنٹیئر ریجن لیفٹننٹ جنرل (ر) عبدل قادر بلوچ اور گلوبل میڈیا لنکس کے CEOاور بیٹر پاکستان فورم کے صدر محمد مصدق عزیز نے بھی خطاب کیا۔

محمد زبیر نے مزید کہا کہ میں پاکستان کی عوام کو یہ بھرپور یقین دہانی کرواتا ہوں کہ پرایئوٹائزیشن کا عمل مکمل طور پر صاف و شفاف رہے گا اور حکومت پاکستان کے مستقبل قریب کے اقدامات سے پاکستان کے کاروباری حلقوں اور عوام الناس کو یہ یقین حاصل ہو جا ئے گا کہ پرایئوٹائزیشن پر ہونے والی غیر ضروری تنقید کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کے معاشی مسائل کو حل کرنے میں بے حد سنجیدہ ہیں اور نواز شریف کا اپنے گزشتہ دونوں ادوار حکومت میں بھی یہی ایجنڈاتھا کہ مسلسل خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کو ان کی اصل قیمت کے مطابق متعلقہ شعبوں کے ماہرپرائیوٹ سیکٹر کے حوالے کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری موجودہ حکومت اسی پالیسی کے تحت قومی خسارے کو کم سے کم کرنے کیلئے پرایئوٹائزیشن کے عمل کو برک رفتاری سے مکمل میرٹ کے تحت فروغ دینا چاہتی ہے۔ لیکن ہم اس تاثر کی بھرپور تردید کرتے ہیں کہ ہمارا پرایئوٹائزیشن کا ایجنڈا آئی ایم ایف کی جانب سے کسی بھی قسم کے دباؤ کا شکار نہیں ہے۔ اس موقع پر محمد مصدق عزیز نے چوتھے بین الاقوامی گلوبل سی ای او ایکسیلینس اور ملٹی نیشنل سی ای او ایکسیلینس ایوارڈز حاصل کرنے والی 46ممتاز بین الاقوامی و قومی اداروں کے موجود سربراہوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے دو اہم ترین وزراء کی آج یہاں موجودگی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بے حد سنجیدہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایوارڈ کی یہ تقریب باقاعدگی سے کامیابی کے ساتھ ہر سال گلوبل میڈیا لنکس اور بیٹر پاکستان فورم کے پلیٹ فارم سے منقعد ہوتی ہے ۔ اس موقع پر محمد زبیر اور لیفٹننٹ جنرل (ر) عبدل قادر بلوچ نے 46ممتاز بین الاقوامی و قومی اداروں میں ایوارڈ تقسیم کیئے ۔ دونوں وزراء نے ایوارڈ حاصل کر نے والی کمپنیوں کو مبارک باد پیش کی اور کامیاب تقریب کے انعقاد پر گلوبل میڈیا لنکس کو خراج تحسین پیش کی۔

لیفٹننٹ جنرل (ر) عبدل قادر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزیر اعظم نواز شریف بلخصوص کراچی اور پورے ملک میں امن و امان کی مکمل بحالی کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مکمل یقین ہے کہ پر امن پاکستان اور پر امن کراچی ہی دراصل تمام معاشی و دیگر مسائل کے حل کی جانب پہلا قدم ہے ۔ ایوارڈزکے ساتھ ساتھ ایک بزنس لیڈر شپ سمٹ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں ملک کی نامی گرامی کمپنیوں کے اعلیٰ افسران پر مشتمل دو پینل ترتیب د یئے گئے ۔

پہلا پینل "Sustainable and Robust Leadership" اوردوسرا پینل "Positioning Brand for strong Visibility" کے موضوع پر رکھا گیا تھا ۔ جس میں ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ایوارڈز میں ججز کے فرائض انڈسٹری سے وابستہ نامور افراد کر رہے ہیں جنہوں نے تقریباً 90کے قریب ایوارڈز کی دستاویزات وصول کیں،جس میں سے46کے قریب کمپنیوں کو ' چوتھے گلوبل سی ای او ایوارڈز' کے لیئے نامزد کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :