ہماری سیکورٹی فورسزکے جوانوں کے خون کاہرقطرہ قیمتی ہے ، چوہدری نثار ،ملک کے دفاع اورسلامتی کوہرقیمت پریقینی بنایاجائیگا،ملک کی سالمیت کی قیمت پرکوئی بات چیت نہیں کی جائے گی ،مسلح افواج اورپاکستان کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں،وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ بنوں،بم دھماکے میں زخمیوں کی عیادت ،بریفنگ کے دوران خطاب

منگل 21 جنوری 2014 05:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جنوری۔2013ء)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ ہماری سیکورٹی فورسزکے جوانوں کے خون کاہرقطرہ قیمتی ہے ،ملک کے دفاع اورسلامتی کوہرقیمت پریقینی بنایاجائیگا،ملک کی سالمیت کی قیمت پرکوئی بات چیت نہیں کی جائے گی ،مسلح افواج اورپاکستان کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔

جاری پریس ریلیزکے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے بنوں بم دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ بنوں کے دورے پرکیا۔وزیرداخلہ زخمیوں کی خیریت دریافت کی اوران کی جلدصحت یابی کیلئے دعاکی ۔وزیرداخلہ کوبریگیڈہیڈکوارٹرزمیں بریفنگ بھی دی گئی اس موقع پرگورنرخیبرپختونخواہ انجینئرشوکت اللہ آئی جی ایف سی میجرجنرل غیورمحمود،جی اوی سی (7ڈیو)میجرجنرل علی عباس بھی موجودتجھے ۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثارنے کہاکہ گزشتہ روزکے افسوسناک واقعہ کادردصرف بنوں یافوج کے اندرنہیں بلکہ حکومت کے تمام شعبوں اورملک کے کونے کونے میں افسوس کیاگیا۔انہوں نے وزیراعظم نوازشریف حکومت اورپوری پاکستانی قوم کی جانب سے دہشتگردی کے اس واقعہ میں شہیدہونے والے افرادکے اہل خانہ سے ہمدردی کااظہارکیا۔وزیرداخلہ نے وزیراعظم اورکابینہ کی جانب سے فوجی قیادت اوراس واقعہ میں اپنے پیاروں کوکھودینے والے اہل خانہ سے بھی تعزیت کااظہارکیا۔

چوہدری نثارنے کہاکہ یہ کوئی عام جنگ نہیں ہے ہم ایک ان دیکھے اورپوشیدہ دشمن کے خلاف لڑرہے ہیں ۔ہمارادشمن اسلام کے مقدس نام کے پیچھے پناہ لیکراس کاغلط استعمال اوراسے مسخ کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی سول اورفوجی قیادت عسکریت پسندی اورتشددکے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ایک پیج پرہے ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ ہمارے قانون نافذکرنے والے اداروں کی تیاری کامعیاراعلیٰ ہوناچاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی مذہب میں بے گناہوں کاخون بہانے کی اجازت نہیں ہے ۔اوراسلام میں اس کی سخت ممانعت ہے اوریہ ناقابل معافی گناہ ہے کہ ایسے افرادکاخون بہاناجن سے آپ کوکوئی خطرہ لاحق نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ آپ پاکستانی فوج پرکس طرح ڈرون حملوں کاالزام عائدکرسکتے ہیں یہ غیرملکی طاقت کی جانب سے کئے جاتے ہیں ۔کہاکہ یہ حملہ ولی الرحمن اورحکیم الہ محسود پرڈرون حملے کابدلہ ہے مضحکہ خیزہے ۔

چوہدری نثارنے کہاکہ ولی الرحمن نے اپنی زندگی میں متعددمواقع پرحکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی بات اورحکیم اللہ محسود نے بھی ایساکیا۔انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں وزیراعظم نوازشریف کی حکومت پاکستان میں امن اورہم آہنگی لانے کیلئے ہرگروپ اورفردسے مذاکرات کریگی اوراس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ جوامن پریقین نہیں رکھتااورملک کوعدم استحکام سے دوچارکرناچاہتاہے اس کے خلاف پوری طاقت اورصلاحیت کے ساتھ لڑاجائیگا۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ حکومت ان لوگوں سے مذاکرات کریگی جواسلام کے پیغام کے مطابق بات چیت کریں اورخطے میں امن کیلئے آگے آئیں گے ،تاہم تشددکی راہ اپنانے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی سالمیت حکومت کی اولین ترجیح ہے ،ملکی سالمیت کی قیمت پرکوئی بات چیت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :