اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ،سونے کی درآمد پر 30 دن کیلئے پابندی لگانے کا فیصلہ

منگل 21 جنوری 2014 05:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جنوری۔2013ء)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔میڈیارپورٹس میں ای سی سی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں سونے کی درآمد پر 30دن کے لیے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔سونے کی درآمد پر پابندی روپے کی قدر میں استحکام کے لیے ہوگی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اگست میں بھی حکومت نے ایک ماہ کیلئے سونے کی درآمد پر پابندی عائد کی تھی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد حکومت نے گولڈ امپورٹرز کو 5 ہزار کلو گرام سونا اس شرط پر درآمد کرنے کی اجازت دی تھی کہ یہ سارا کا سارا زیورات بنا کر ری ایکسپورٹ کردیا جائے۔امپورٹرز نے 4 ہزار کلو گرام سونا درآمد کیا لیکن اس میں سے صرف ایک ہزا ر کلو گرام سونا دوبارہ برآمد کیا جاسکا۔سونے کی ایکسپورٹ کم ہونے سے ڈالر کی رسد میں بھی کمی آتی ہے اور اوپن مارکیٹ میں روپیہ دباؤ کا شکار ہوجاتا ہے۔ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 106 روپے 75 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے اور انٹر بینک کے مقابلے یہ سوا روپے مہنگا ہے۔

متعلقہ عنوان :