فاٹا میں دہشتگردی کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر ہے،شوکت یوسفزئی،وفاقی حکومت کی سنجیدگی عابد شیرعلی کے بیان سے واضح ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 20 جنوری 2014 05:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء)خیبرپختونخوا کے وزیر صحت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے،سابق صدر پرویز مشرف کے کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہئے،کے پی کے میں وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے دہشتگردی بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پاکستان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لے،دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے واضح لائحہ عمل کا اعلان کرے،انہوں نے کہا کہ فاٹا میں دہشتگردی کی کارروائیاں بڑھ رہی ہیں،آئینی طور پر فاٹا کا سربراہ صدر پاکستان ہے،فاٹا میں دہشتگردی کنٹرول کرنا وفاق کا کام ہے،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی شائستگی وزیرمملکت عابد شیر علی کے بیانات سے واضح ہوتی ہے کہ وہ صوبوں کے ساتھ کس سلوک سے پیش آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :