بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکرکی آخری رسومات ادا کردی گئیں ،ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی موت اچانک اور غیر فطری ہے۔ ڈاکٹروں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، جسم پر زخموں کے نشانات تھے‘ ڈاکٹر کا تفصیل بتانے سے گریز،” اہلیہ کی وفات کا صدمہ یا گرفتاری کا ڈر“، بھارتی وزیر ششی تھرور دل کی تکلیف میں مبتلا ،ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل، بھارتی وزیر کی اہلیہ کی پرسرار موت کی تحقیقات شروع ، ہوٹل کے عملہ سے پوچھ گچھ ، موبائل فون کال کا ریکارڈ، ٹویٹر پیغامات کی چھان بین کے علاوہ ہوٹل کے کمرے کی بھی تلاشی

اتوار 19 جنوری 2014 06:41

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جنوری۔2014ء)بھارتی وزیرششی تھرورکی تیسری اہلیہ سنندا پشکرکی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔اس سے قبل ان کا نئی دہلی میں پوسٹ مارٹم ہوا، بھارتی میڈیا کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران سنندا پشکر کی کلائی اور گردن پر نشانات پائے گئے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان کی موت غیر طبعی اور اچانک تھی، دہلی کے اسپتال میں ڈاکٹروں کے تین رکنی پینل نے سنندا پشکر کا پوسٹ مارٹم کیا، ڈاکٹرز کے مطابق سنندا پشکر کی موت بظاہر غیر طبعی اور اچانک ہے۔

معدے میں کوئی بھی زہریلا مادہ نہیں پایا گیا، ان کے جسم پر چوٹوں کے جو نشانات ہیں ان کے بارے میں اندازہ لگانا ابھی ممکن نہیں۔پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ کچھ دن بعد جاری کی جائے گی۔سنندا پشکر گزشتہ رات ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

ادھرنئی دلی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انسانی وسائل کے وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی موت اچانک اور غیر فطری ہے۔

پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر سدھیر گپتا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’سنندا پشکر کی موت اچانک اور غیر فطری تھی۔ ان کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے‘ تاہم انھوں نے تفصیل بتانے سے گریز کیا۔انھوں نے کہا کہ ’کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے ڈاکٹروں کو مزید طبی جانچ کرنی ہے اور ان کے جسم سے لیے گئے کئی نمونے لیب روانہ کیے گئے ہیں جس کے بعد ہی کوئی حتمی بات کہی جا سکتی ہے۔

‘دوسری جانب ششی تھرور اپنی بیوی سنندا پشکر کی موت کے بعد دلی کے معروف ہسپتال ایمس سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ وہ رات دیر گئے سینے میں تکلیف کے باعث وہاں علاج کے لیے داخل کرائے گئے تھے۔ایمس کے ترجمان ڈاکٹر امت گپتا نے بی بی سی کو بتایا کہ ششی تھرور کو سنیچر کی صبح ساڑھے تین اور چار بجے کے درمیان سینے میں تکلیف کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ انھیں ’دل کی دھڑکن‘ بڑھنے کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا تھا۔ ڈاکٹر گپتا کے مطابق اب ان کی حالت مستحکم ہے۔مرکزی وزیر ششی تھرور کی بیوی سنندا پشکر کی موت کے بعد دلی پولیس ہوٹل کے ملازمین سے پوچھ گچھ میں لگی ہے۔ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر جمعہ کو دلی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں مردہ پائی گئی ہیں۔ ان کی عمر باون سال تھی۔

پولیس نے اس واقعے کے بعد ہوٹل کے کمرے کو سیل کر دیا تھا۔ سنندا کی لاش کا پوسٹ مارٹم آج سن?چر کو ہوگا اس کے بعد ہی ان کی موت کی وجہ پر کوئی روشنی پڑ سکتی ہے۔پولیس کو شبہہ ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہو سکتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سنندا پشکر کی لاش ہوٹل لیلا کے کمرہ نمبر 345 میں ملی۔دلی پولیس کے ترجمان راجن بھگت نے بی بی سی سے بات چیت میں ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ششی تھرور کے سیکریٹری کے مطابق سنندا کی لاش جمعے کی رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے اس وقت ملی جب ششی تھرور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد ہوٹل واپس آئے۔سیکریٹری کے مطابق ان کے کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا اور ہوٹل کے عملے کو دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونا پڑا۔بھارتی میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ انہوں نے خودکشی کی ہے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ موت کے وقت اور وجہ کے بارے میں پوسٹ مارٹم کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔

پولیس نے ہوٹل کے اس کمرے کو سیل کر دیا ہے اور مجسٹریٹ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ششی تھرور نے سنندا پشکر سے سنہ 2010 میں شادی کی تھی۔ گذشتہ دو تین دن سے وہ ایک تنازع میں گھری ہوئی تھیں کیونکہ انہوں نے اپنے شوہر اور ایک پاکستانی خاتون کالم نگار پر پہلے یہ الزام لگایا تھا کہ ان کا آپس میں تعلق ہے اور اخبارات سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ششی تھرور سے طلاق لینے والی ہیں۔

لیکن ٹوئٹر پر ان پیغامات کے بارے میں ششی تھرور نے کہا تھا کہ ان کا اکاوٴنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور وہ جلد ہی اس مسئلے کو حل کر کے اکاوٴنٹ بحال کریں گے۔پاکستانی صحافی نے بھارتی ٹی وی چینلوں سے بات کرتے ہوئے ان الزامات کو مسترد کر دیا تھا لیکن دونوں کے درمیان لفظوں کی جنگ اور الزام تراشی کا سلسلہ تقریباً چھتیس گھنٹے تک ٹی وی چینلوں پر چھایا رہا۔

جمعرات کو ششی تھرور اور سنندا پشکر نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کے کہا تھا کہ ان کی شادی شدہ زندگی بہت خوشگوار ہے اور رہے گی۔پاکستانی کالم نگار نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے لکھا ہے کہ وہ اس واقعہ سے صدمے میں ہیں: ’میں کافی صدمے میں ہوں۔ یہ کافی افسوسناک ہے۔ میں نہیں جانتی کہ مجھے کیا کہنا چاہیے۔

ریسٹ ان پیس سنندا۔‘ششی تھرور نے سنندا پشکر سے دو ہزار دس میں شادی کی تھی،ششی تھرور کے بیٹے ?شان تھرور نے بھی ٹوئٹر پر لوگوں سے اپنے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔سنندا پشکر پہلی مرتبہ دو ہزار نو میں سرخیوں میں آئی تھیں جب انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے نئی ٹیموں کو لائسنس جاری کیے جا رہے تھے۔اس وقت یہ الزام سامنے آیا تھا کہ ایک ٹیم کو فرینچائز دلوانے کے لیے انہوں نے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کیا تھا اور اس کے عوض انہیں اس ٹیم میں حصہ دیا گیا تھا۔

اس تنازع کی وجہ سے ششی تھرور کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔ وہ اس وقت خارجہ امور کے وزیر مملکت تھے۔ بعد میں ششی تھرور نے سنندا پشکر سے شادی کر لی تھی۔سنندا پشکر کے قریبی دوست اور سینئر صحافی ویرسنگھوی نے ایک ٹی وی چینل کو بتایا کہ وہ کافی دنوں سے ڈپریشن کا شکار تھیں۔ششی تھرور نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ بیمار ہیں اور انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور اب وہ آرام کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

وزیر کے سیکریٹری کے مطابق مسٹر تھرور اور سنندا پشکر کل سے ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے کیونکہ ان کے سرکای گھر میں کچھ کام چل رہا تھا۔دلی پولیس کے ترجمان راجن بھگت نے کہا ہے کہ چونکہ سنندا کی شادی کو ابھی سات سال نہیں ہوئِے ہیں لہذا ان کی موت کی مجسٹریٹ سے انکوائری کرائی جائے گی۔دوسری جانب بھارتی وزیر ششی تھرور اپنی اہلیہ کی وفات کا صدمہ برداشت نہ کرسکے ، اہلیہ کی وفات کے بعد دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے ، ششی تھرور کو دہلی کے ہسپتال میں آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سونندا یشکر دہلی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل کے ایک کمرہ میں مردہ پائی گئی تھیں ان کی عمر 52 سال تھی ۔ سیکرٹری ششی تھرور کے مطابق ان کی لاش رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے اس وقت ملی جب وہ انڈیا کانگریس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد واپس پہنچے تھے ان کی اہلیہ نے ششی تھرور پر الزام لگایا تھا کہ ان کے پاکستانی خاتون صحافی مہر تارڑ سے تعلقات ہیں اہلیہ کی ہلاکت کے بعد ششی تھرور کافی پریشان تھے اور گزشتہ روز وہ علیل ہوگئے ان کے سینے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر نئی دہلی کے ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرادیا گیا جہاں ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے ۔

دلی پولیس نے بھارتی وزیرششی تھرور کی بیوی کی پرسرار موت کی چھان بین شروع کردی ہے۔ ہوٹل کے اسٹاف سے پوچھ گچھ کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی۔ بھارتی یونین منسٹر ششی تھرور کی بیوی سنندا پشکر کی پرسرار ہلاکت کی چھان بین کرنے والی دلی پولیس نے فائیواسٹار ہوٹل کے روم نمبر 345 کو سیل کردیا ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ ہوٹل کے اسٹاف سے پوچھ گچھ کے ساتھ ساتھ ہوٹل کی تیسری منزل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلی پولیس سنندا پشکر کے موبائل فون کال رکارڈز پر بھی تحقیقات کررہی ہے۔واقعے کی انکوائری کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ ششی تھرور کی بیوی کے ٹوئٹر ہینڈل کی بھی چھان بین جا ری ہے۔دلی پولیس کے مطابق سنندا پشکر کے ہوٹل کے کمرے کی تفصیلی تلاشی لی گئی ہے اور یہ بھی جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کہیں انھوں نے زہر آلود دوائیاں کھاکر خودکشی تو نہیں کی۔نام نہ سامنے لانے کی شرط پر دلی پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں شبہ ہے کہ سنند انے خودکشی ہی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :