صحافی برادری کی د ل آزاری پر معذرت خواہ ہوں،احمدرضا قصوری،3نومبر کا اقدام ،سابق چیف جسٹس کیخلاف بھی ٹرائل کیا جائے،مشرف بیرون ملک جلد روانہ ہوجائیں گے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 19 جنوری 2014 06:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جنوری۔2014ء)سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ صحافی برادری کی دل آزاری پر معذرت خواہ ہیں،کالی بھیڑیں ہر محکمہ میں ہوتی ہیں،انکو بے نقاب کیا جائے گا،آرٹیکل6کا مقدمہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری،سابق جرنیل اور بیوروکریٹ کے خلاف بھی شروع کیا جائے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں سپریم کورٹ کا سینئر وکیل ہوں،میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتا ہوں،صحافتی برادری کا احترام کرتا ہوں،اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں،انہوں نے کہا کہ سابق صدر کیخلاف حکومت انتقام کی حد سے گزر رہی ہے،3نومبر کا اقدام سب پر لاگوہوتا ہے،آئین کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس،جرنیل اور دیگر لوگوں کا بھی ٹرائل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ وقت بتائے گا کہ سابق صدر معصوم ہیں۔

متعلقہ عنوان :