وزیراعظم نے میڈیا ہاوٴسزکی سیکورٹی مسائل پردورکنی کمیٹی قائم کردی،کمیٹی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیر اطلاعات پرویز رشید پر مشتمل ہو گی

اتوار 19 جنوری 2014 06:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جنوری۔2014ء) وزیراعظم محمدنوازشریف نے میڈیا ہاوٴسز کی سیکورٹی مسائل کا جائزہ لینے کیلئے دورکنی وزارتی کمیٹی قائم کردی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم ہا ؤ س کے مطابق دو وزارتی کمیٹی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید پر مشتمل ہو گی جو میڈیا ہاوٴسزکو سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کریں گے۔

وزیراعظم نے کمیٹی کو فوری طور پر میڈیا ہاوٴسز کے نمائندوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی میڈیا ہاوٴسز سے رابطہ کر کے انہیں درپیش سیکورٹی مسائل کا جائزہ لے،اور نہ صرف میڈیا ہاوٴسز کو درپیش سیکورٹی مسائل کا قابل عمل حل نکالا جائے بلکہ ان کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی بھی مرتب کی جائے۔