امریکی صدر کا افغانستان سے فوجی انخلاء سے قبل سٹرٹیجک پارٹنر شپ آفس قائم کرنے کا اعلان ، کابل ، اسلام آباد اور واشنگٹن میں آفس قائم ہونگے

اتوار 19 جنوری 2014 06:33

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جنوری۔2014ء) امریکی صدر باراک اوبامہ نے افغانستان سے فوجی انخلاء سے قبل ایک اے ایف پاکس سٹرٹیجک پارٹنر شپ آفس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر باراک اوبامہ نے اپنے جاری صدارتی حکمنامے میں کہا ہے کہ اے ایف پاک سٹرٹیجک پارٹنر شپ آفس افغانستان سے باآسانی فوجی انخلاء اور دونوں ممالک کے درمیان معمول کے سفارتی تعلقات کے فروغ کے مقصد کے تحت قائم کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ یہ عارضی آفس ہوگا اور واشنگٹن کابل اور اسلام آباد میں قائم کیاجائیگا حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ آفس دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان سٹرٹیجک پارٹنر شپ کے فروغ کیلئے بھی کردار ادا کریگا ۔ دریں اثناء امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین بسائی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اس موقف کو دوہرایا افغانستان حکومت کو جتنا جلد ممکن ہوسکے ۔ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرلینے چاہیے انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی افغان حکام اس معاہدے پر دستخط کرینگے یہ امریکہ ، نیٹو اور افغانستان نیٹو کے حق میں اتنا ہی سود مند ہوگا ۔