شکیل آفریدی دو امداد لو، امریکی صدر نے مالیاتی بل پر دستخط کر دیئے،امریکی صدر نے 11 کھرب ڈالر کے مالیاتی بل پر دستخط کر دیئے، پاکستان کے لئے 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالڑ کی امداد ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کر دی گئی ، بل کو قانونی حیثیت حاصل ہوگئی

اتوار 19 جنوری 2014 06:32

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جنوری۔2014ء )مریکی صدر براک اوباما نے 2014 کے لئے 11کھرب ڈالر کے مالیتی بل پر دستخط کر دیئے ہیں جس میں پاکستان کے لئے 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالڑ کی امداد ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی کانگریس نے گزشتہ روز مستقبل میں شٹ ڈاوٴن سے بچنے کے لئے 11کھرب ڈالر کے مالیاتی بل کی منظوری دی تھی جس میں پاکستان کو فراہم کی جانے والی 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالڑ کی امداد کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کرنے کی سفارش بھی شامل تھی، کانگریس سے منظوری کے بعد بل کو امریکی صدر براک اوباما کو بھیجا گیا اور امریکی صدر کی منظوری کے بعد مالیاتی بل کو قانونی حیثیت مل گئی ہے۔