بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ پراسرار طور پر ہلاک، دہلی کے ایک ہوٹل میں مردہ حالت میں برآمد ، سنیندا پشکار نے ایک روز قبل ہی اپنے شوہر کے پاکستانی لڑکی سے معاشقے کا بھانڈا پھوڑا تھا ، ”او خدایا، سنیندا یہ کیا ہو گیا؟” مہر تارڑ کا سنیندا کی موت کی خبر پر ٹوئٹ

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:48

نئی دہلی،اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء)بھارت کے مرکزی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ دہلی کے ایک ہوٹل میں مردہ حالت میں برآمد ہوئی ہیں ۔بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق ششی تھرور کی اہلیہ سنیندا پشکار کی لاش جمعہ کو دیر گئے دہلی کے ایک ہوٹل سے برآمد ہوئی ۔واضح رہے کہ ایک روز قبل اس وقت ٹوئٹر تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا جب انہوں نے یہ انکشاف کیا تھاکہ ان کے شوہر کا ایک پاکستانی صحافی مہر تارڑ کے ساتھ مبینہ معاشقہ چل رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ شام ساڑھے سات بجے ایک فون کال موصول ہوئی جس کے بعد سنیندا کی لاش لیلی کمپنسکی ہوٹل کے ایک کمرے سے برآمد ہوئی جو پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی ہے ۔ سپیشل کمشنر لاء اینڈ آرڈر دیپک مشرا کا کہنا ہے اس نے جمعرات کو ہوٹل میں کمرہ حاصل کیا تھا بظاہر جسم پر زخم کے نشانات یا زہر کی کوئی علامات سامنے نہیں آئی ہیں ۔دریں اثناء مہر تارڑ نے سنیندا کی موت کی خبر پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کا ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ”او خدایا، سنیندا یہ کیا ہو گیا؟”۔

متعلقہ عنوان :