مشرف کے معاملے پر حکمران یا کوئی سیاسی جماعت مدعی نہیں،پرویز رشید،کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر ہو رہی ہے ، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے معاملے پر حکمران یا کوئی سیاسی جماعت مدعی نہیں ہے ان کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر ہو رہی ہے ۔قانون اور آئین شکن اداروں کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کریں، سیاستدان عدالتوں میں پیش ہونے آتے ہیں جبکہ آمر عدالتوں سے ڈرتے ہیں اور قوم کو مکے دکھا کر ڈراتے تھے۔

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے معاملے کو ایشو بنانے کے مقاصد کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

مہذب ممالک میں قانون اپنا راستہ خود بناتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر طاقت کے گھمنڈ میں آئین اور قانون کو کچھ نہیں سمجھتے اور اب عدالتوں کا سامنا کرنے سے ڈررہے ہیں اور اداروں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں ،ڈر رہے ہیں اور اداروں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں ۔سیاست دان تو ہر وقت عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں جبکہ فوجی آمر عدالتوں کا سامنا کرنے سے ڈرتا ہے۔پرویز مشرف کے خلاف حکومت نے انتقامی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی ان کے مقدمے میں حکمران یا کوئی اور سیاسی جماعت مدعیی نہیں ہے اور ان کے معاملے کو خوامخواہ ایشوز بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :