سیالکوٹ ، چپراڑ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، چنا ب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی ، بھارتی توپیں خاموش کردیں

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:40

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء) سیالکوٹ میں چپراڑ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے بھارتی توپوں کو خاموش کردیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کی شام بھارت نے ایک بار پھر جنگی جنون دکھایا اور چپراڑ سیکٹر پر پاکستانی حدود میں بلااشتعال فائرنگ شروع کردی تاہم پاکستانی فوج کی چناب رینجرز نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بلاتاخیر بھرپور جواب دیا جس سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں

متعلقہ عنوان :