حکومت عوام کوزندگی بچانے والی ادویات کم قیمت پرفراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ،اسحاق ڈار،عام آدمی کوصحت کی بہترسہولتیں فراہم کریں گے ،وزیرخزانہ کی کینسرادویات کمی بارے اجلاس میں گفتگو

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارنے ملک میں کینسرکی ادویات کی کمی بارے شائع ہونے والی خبروں کانوٹس لیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں موجودہ حکومت عوام کوادویات خصوصاً زندگی بچانے والی ادویات کم قیمت پربہم پہچانے کے لئے پرعزم ہے تاکہ عام آدمی کوصحت کی بہترسہولیات میسرآسکیں ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے وزارت خزانہ میں کینسرکی ادویات کی دستیابی پرغورکیلئے ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایف بی آر،محکمہ صحت کے حکام، نارکوٹکس کنٹرول بورڈسمیت تمام سٹیک ہولڈرموجودتھے ۔اجلاس شارٹ نوٹس پرمیڈیا میں کینسرکی ادویات کی کمی کی خبریں شائع ہونے کے بعدبلایاگیا۔اجلاس میں مختلف پروپوزل اورموجودہ صورتحال پرگفتگوکرنے کے بعدفیصلہ کیاگیاکہ شوکت خانم ہسپتال سمیت تمام ہسپتال اینٹی کینسرادویات کی درآمدکیلئے نواعتراض سرٹیفکیٹ یاڈرگ ریگولیٹری کافری سیل سرٹیفکیٹ جاری کریں گے اوروہ یہ سرٹیفکیٹدرآمدکے وقت جمع کرائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس اجازت نامے سے ایک ہی دوائی بغیرکسی مقدارکی رکاوٹ کے درآمدکرنے کی اجازت ہوگی جومنظوری کے وقت تھے ۔اس سہولت کااطلاق رجسٹرڈاورغیررجسٹرڈدونوں ادویات پرہوگا،اس طرح جوہسپتال کینسرکے مریضوں کوداخل کریں گے وہ براہ راست ادویات درآمدکرسکیں گے جوملک میں دستیاب نہیں یاوہ کینسرکے مرض میں کمی کاباعث بنیں۔اس فیصلہ سے ملک میں اینٹی کینسرادویات درآمدکرنے کوباقاعدہ کرنے اورمستقبل میں اس کی کمی کامسئلہ بھی حل ہوگا۔

وزیرخزانہ نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ اگلے جمعہ تک ضروری اقدامات مکمل کئے جائیں اورفیصلوں پرعملدرآمدکیاجائے ۔شوکت خانم ہسپتال کے نمائندوں نے وزیرخزانہ اورحکومت کابروقت فیصلوں اوراس مسئلہ کے حل کی طرف قدم اٹھانے پرشکریہ اداکیا۔اجلاس میں اسلامی بینک کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سعیداحمد،مشیرخزانہ رانااسدامین ،سیکرٹری صحت امتیازعنایت الٰہی،چیئرمین ایف بی آرطارق باجوہ،شوکت خانم ہسپتال کے نمائندے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ،ڈائریکٹرجنرل صحت اورسینئرحکومتی حکام نے شرکت کی۔