ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی جسٹس دوست محمد خان کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس میاں فصیح الملک کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس کرنے کے حوالے سے فیصلہ نہ کر سکی ،اراکین نے دونوں ججز کے حوالے سے مزید معلومات مانگ لیں۔کمیٹی کا اجلاس 2 فروری کو دوبارہ ہو گا۔مزید معلومات ملنے کے بعد فیصلہ کیا جائیگا

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء)ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی جسٹس دوست محمد خان کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس میاں فصیح الملک کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس کرنے کے حوالے سے فیصلہ نہ کر سکی ۔اراکین دونوں ججز کے حوالے سے مزید معلومات مانگ لیں۔کمیٹی کا اجلاس 2 فروری کو دوبارہ ہو گا۔

مزید معلومات ملنے کے بعد فیصلہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں دوست محمد خان کو سپریم کورٹ میں جج تعینات کرنے اور پشاور ہائی کورٹ کے سینئر جج کو جسٹس میاں فصیح الملک کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کرنے پر غور کیا گیا۔اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کمیٹی نے دونوں ناموں پر غور کیا ہے اور اراکین نے مزید معلومات مانگ لی ہیں ۔مزید معلومات ملنے کے بعد فیصلہ کیا جائیگا ۔کمیٹی کا اجلاس دو فروری کو دوبارہ ہوگا۔