انسداددہشتگردی کی پالیسی پربحث کیلئے سب سے بہترجگہ اسمبلی ہے ، بلاول بھٹو زرداری ،اب وقت آگیاہے کہ پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلایاجائیے ،ٹویٹرپرپیغام

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ انسداددہشتگردی کی پالیسی پربحث کیلئے سب سے بہترجگہ اسمبلی ہے اب وقت آگیاہے کہ پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلایاجائے ۔

(جاری ہے)

ٹویٹرپراپنے پیغام میں بلاول بھٹونے کہاکہ انسداددہشتگردی کی پالیسی کیلئے سب سے بہتراورمناسب جگہ پارلیمنٹ ہے اوردہشتگردی سے متعلق پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانے کی ضرورت ہے اب وقت آگیاہے کہ مشترکہ اجلاس طلب کیاجائے۔