پرویز مشرف کے ذاتی معالج کا سابق صدر کو تحریری خط ، فوری طور پر امریکہ بھجوانے کی تجویز ،2006ء کو مشرف کے دل کا معائنہ کیا گیا تو وہ نارمل تھی مگر اب آنے والی رپورٹس کی روشنی میں حالت انتہائی تشویشناک ہے ، کسی وقت بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے ، فوری طور پر امریکہ منتقل کیا جائے ، خط وکیل انور منصور نے خصوصی عدالت میں پیش کیا

جمعہ 17 جنوری 2014 07:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جنوری۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے ذاتی معالج اور پیرس ریجنل سنٹر ٹیکساٹ امریکہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارجمند ہاشمی نے سابق صدر کو خط تحریر کیا ہے اور پاکستان سے بھجوائی گئی رپورٹس کی روشنی میں سابق صدر کو فوری طور پر امریکہ بھجوانے کی تجویز دی ہے خط میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کے 2006ء کو دل کا معائنہ کیا گیا تھا وہ نارمل تھی مگر اب آنے والی رپورٹس کی روشنی میں یہ کہنے پر مجبو رہیں کہ پرویز مشرف کے دل کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور انہیں کسی بھی وقت دل کا دورہ پڑھ سکتا ہے اور وہ تشویش ناک بھی ہوسکتا ہے لہذا پرویز مشرف کو فوری طور پر امریکہ ان کے ہسپتال میں منتقل کیا جائے تاکہ ان کے دل کا علاج کیا جاسکے یہ خط نو جنوری 2014ء کو سابق صدر کو ان کے ڈاکٹر ارجمند ہاشمی نے بھجوایا ہے یہ خط خصوصی عدالت میں مشرف کے وکیل انور منصور نے پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :