اسلام آباد،جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ،جرمنی کے دورہ کی دعوت

جمعہ 17 جنوری 2014 07:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جنوری۔2014ء)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے گزشتہ روز ٹیلی فون کیا،جاری پریس ریلیز کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی،بات چیت میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،جرمن چانسلر نے وزیراعظم کو مستقبل قریب میں جرمن کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔