منیر اے ملک لاپتہ افراد کیس میں حکومتی اداروں کے عدم تعاون کے باعث مستعفی ہوئے، ان کا موقف تھا کہ وزیراعظم ، وزیر دفاع تک سے جھوٹ بولا جارہا ہے ایسی صورت میں وہ اس عہدے پر زیادہ دیر کام نہیں کرسکتے تھے،ذرائع

جمعرات 16 جنوری 2014 04:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء)سابق اٹارنی جنرل منیر اے ملک کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے لاپتہ کیس میں حکومتی اداروں کے عدم تعاون کے باعث عہدہ سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بدھ کو” خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ سابق اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے وزارت دفاع کے رویئے سے دلبرداشتہ ہوکر استعفیٰ دیا ہے جو کہ وزارت دفاع لاپتہ افراد کے مقدمات میں نہ تو عدالت کو سچ بتا رہی ہے۔

ان کا موقف تھا کہ وزیراعظم ، وزیر دفاع تک سے جھوٹ بولا جارہا ہے ایسی صورت میں وہ اس عہدے پر زیادہ دیر کام نہیں کرسکتے تھے تاہم معلوم ہوا ہے کہ اب نئے متوقع اٹارنی جنرل منیر اے ملک سے بھی زیادہ قانون پر عملدرآمد کے حامی ہیں جس کی وجہ سے لاپتہ افراد کے مقدمات میں پیش رفت ہوسکتی ہے ۔