پاکستان میں اسلامی بنکاری مقبولیت کے ساتھ تیزی سے فروغ پا رہی ہے،انتہائی خوش آئندعلامت ہے،صدر ممنون حسین، حکومت ملک میں اسلامی بنکاری کے فروغ کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے،اسلامی بنکاری کیلئے ملائیشیا کے کامیاب تجربات سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے،اسلامی بنکاری کے بارے میں گول میز کانفرنس سے خطاب

جمعرات 16 جنوری 2014 04:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء)صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں اسلامی بنکاری کے فروغ کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے،جبکہ ملک میں اسلامی بنکاری مقبول ہو رہی ہے اور تیزی سے فروغ بھی پا رہی ہے ۔بدھ کے روز کراچی میں اسلامی بنکاری کے بارے میں گول میز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی مالیاتی نظام کے لئے جامع پالیسی لائحہ عمل طے کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلامی بنکنگ کے حوالے سے ملائیشیا کے بنکوں کے کامیاب تجربات سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی اور ملائیشین بنکوں کے حکام کے درمیان زیادہ سے زیادہ رابطوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند علامت ہے کہ پاکستان میں اسلامی بنکاری مقبول ہو رہی ہے اور تیزی سے فروغ بھی پا رہی ہے۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ سٹیٹ بنک نے بنکاری کے شعبے میں شرعی بنکاری کے نظام کو فروغ دینے کے لئے حال ہی میں بعض اقدامات کئے ہیں تاہم شہریوں کو اسلامی بنکاری سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے پاکستان میں اسلامی بنکاری کے فروغ میں دلچسپی ظاہر کرنے پر اسلامی ترقیاتی بنک کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :