سلمان اسلم بٹ کو ملک کا نیا اٹارنی جنرل بنانے کا اصولی فیصلہ، جلد نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان،سلمان بٹ کا کسی سیاسی جماعت یا بار سے کوئی تعلق نہیں تاہم وزیراعظم کے خاندان سے قریبی تعلقات ہیں،ذرائع،ان کے دور میں لاپتہ افراد کے مقدمات میں اہم پیش رفت کا امکان

جمعرات 16 جنوری 2014 04:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء)وفاقی حکومت نے سلمان اسلم بٹ کو نیا اٹارنی جنرل لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور امکان ہے کہ جلد ہی ان کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سلمان اسلم بٹ کا وکلاء کی کسی بار ایسوسی ایشن یا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں تاہم وزیراعظم نوازشریف کے خاندان سے ان کے قریبی تعلقات کے بارے میں معلومات ملی ہیں۔سلمان اسلم بٹ کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حامد خان ایڈووکیٹ کے چیمبر سے تعلق رکھنے والے سلمان اکرم بٹ قانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتے ہیں ، وہ کسی غیر قانونی کاموں کو ہرگز تحفظ نہیں دینگے ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں لاپتہ افراد کے مقدمات میں اہم پیش رفت کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :