عید میلاد النبی آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں بھرپور مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی،تمام اہم سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا گیا،جگہ جگہ چراغاں، گلی محلے درود و سلام کی آوازوں سے گونجتے رہے

جمعرات 16 جنوری 2014 04:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء)آزادجموں کشمیراور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں 12ربیع الاول کو جشن عید میلادالنبی پورے مذہبی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ملک بھر میں عام تعطیل رہی تمام اہم سرکاری و نجی عمارتوں سمیت گلی محلوں اور بازاروں کو خوبصورت جھنڈیوں ،قمقموں سے سجایا گیاتھا اور چراغاں کیا گیا۔ملک کے طول و عرض میں میلادالنبی کے ہزاروں جلوس نکالے گئے ،اس موقع پر سیرت کانفرنسوں ، سیمیناروں ، محافل میلاد اور محافل درودوسلام میں محسن انسانیت حضرت محمد کو ہدیہ عقیدت پیش کیاگیا۔

اسلام آباد میں ایوان صدر میں قومی سیرت کانفرنس منعقد کی گئی جس میں صدر ممنون حسین ، وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف، وزیرمملکت پیر امین الحسنات، مفتی منیب الرحمان، مولانا قاری محمد حنیف جالندھری سمیت دیگر علماء کرام اور مشائخ نے خطاب کیا جبکہ سال بھر سیرت کے مختلف موضوعات پر لکھی گئی کتابوں پر انعامات دیئے گئے۔

(جاری ہے)

پشاور سے کراچی تک گلی گلی محلہ محلہ جلوس نکالے گئے جن میں نعت خٰوانوں نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔جلوسوں میں گاڑیوں کے ساتھ ساتھ اونٹوں، گھوڑوں اور دیگر سواریوں پر بڑے اور بچے شریک ہوئے۔ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینلز کی طرف سے خصوصی نشریات کا اہتمام کیا گیا اور ان تقریبات میں شریک ہونیوالوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :